Daily Roshni News

62 ممالک کا کومبنگ آپریشن، تاریخ کی سب سے بڑی 1400 ٹن منشیات کی کھیپ پکڑلی

کولمبیا کی سربراہی میں 62 ممالک نے ڈرگ ڈیلرز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کی کھیپ پکڑ کر منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والے نئے روٹ کا پتہ لگا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا نے 62 ممالک کے ساتھ ملکر دو ہفتوں پر مشتمل کومبنگ آپریشن کے دوران تاریخ کی سب سے پکڑی منشیات کی کھیپ پکڑی جسے 6 (semi-submersible vessels) ایسی کشتیوں میں چھپا کر لایا جا رہا تھا جو آدھی پانی کے اندر اور آدھی باہر ہوتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی کھیپ کا مجموعی وزن 1400 ٹن ہے جس میں 225 ٹن کوکین اور 1000 ٹن گانجھا شامل ہے۔

اتنی بڑی تعداد میں کوکین کے پکڑے جانے کو ڈرگ مافیا کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق دنیا میں سالانہ بنیادوں پر 2700 ٹن کوکین تیار کی جاتی ہے اور کولمبیا میں سالانہ بنیادوں پر پکڑی جانے والی ریکارڈ کوکین 670 ٹن ہے جو کہ 2022 میں پکڑی گئی تھی۔

کولمبین نیوی کے انسداد منشیات یونٹ کے ڈائریکٹر کیپٹن مینوئل روڈریگوئز کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بہت بڑی کامیابی ہے، ہم نے ناصرف بہت سی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچا لیا بلکہ ڈرگ مافیا کے پاس 8 اعشاریہ 5 ارب ڈالر بھی پہنچنے سے روک لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن کے دوران 400 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے ناصرف اسلحے کی غیر قانونی اسمگلنگ کو روکا گیا بلکہ انسانی اسمگلرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کوکین کو آسٹریلیا اسمگل کرنے کے لیے خاص قسم کی کشیتوں کے ذریعے پیسیفک اوشن میں جنوب مغربی کلیپیٹرن جزیرے کا روٹ استعمال کیا گیا۔

Loading