Daily Roshni News

پاکستانیوں کے لئے خوشخبری!! پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی ختم

ہالینڈ، پاکستانیوں کے لئے خوشخبری!!

یورپ کے لئے پی آئی اے کی پروازوں پر

عائد پابندی ختم ہو گئی

ہالینڈ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) پاکستانیوں کے لئے خوشخبری، پاکستان کی قومی ائیر لائن پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن پر یورپ کے لئے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی ۔ گزشتہ دن بروز جمعتہ المبارک 29 نومبر 2024 کویورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن  جاری کر دیا ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے لئے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے۔ اس سلسلے میں فرانس سے پروازوں کے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، عنقریب ہی دیگر یورپین ممالک  سے بھی شیڈولز جاری کر دیئے جائیں گے

پی آئی اے پر عائد پابندیوں کے باعث یورپین ممالک میں موجود پاکستانی وطن عزیز  جانے کے لئے پریشانی کا شکار تھے.اس سلسلےمیں پاکستانی قومی ائیر لائن ہر یورپی ملک  سےبراہ راست پاکستان کے شہروں کے لئے پروازیں کر کے اس پریشانی کو ختم کرنے میں کردار ادا کرے گی ۔ سمندر پار پاکستانی ایک طویل عرصہ سے عائد پابندی کے خاتمے کے لئے کاوشیں کررہے تھے، اب ان کا صبر اور کاوشیں رنگ لے آئی ہیں۔

Loading