Daily Roshni News

یہ چراغ جلتے رہیں گے!

یہ چراغ جلتے رہیں گے!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جب ہم نے ناولیہ تاریخ یا تاریخی ناولوں سے دامن بچا کر تاریخ کو بطور تاریخ پڑھنے کی راہ اپنائی تو ڈاکٹر مبارک علی کی کتب چراغ راہ تھیں۔ گزشتہ تیس چالیس سال میں جوان ہونے والوں کے لیے یہ تاریخ کا ایک متبادل بیانیہ ہیں۔ ڈاکٹر صاحب، سبطِ حسن اور علی عباس جلالپوری نے اگر کام نہ کیا ہوتا تو شاید بہت سوں کو راہ ہی نہ مل پاتی اور دریا میں لہریں پیدا کرنے والے چند جھینگر بھی نہ ہوتے۔

اِس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارا کام خواہ کتنا ہی ٹھکرایا جائے، کتنا ہی خراب حالت میں چھاپا جائے، بطور مصنف ہمارے حقوق خواہ ہر طریقے سے سلب کیے جائیں، مگر آخر میں کام ہی بچتا ہے۔ اور ڈاکٹر مبارک علی کے پاس تو ہے ہی صرف کام۔ اُنھیں کوئی نشانِ پاکستان، تمغۂ حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز نہیں ملا، اُن کے نام پر کسی شاہراہ تو کیا گلی کا نام بھی نہیں کیونکہ یہ اعزاز وارث میر کے بیٹے کے لیے مختص ہیں۔

لیکن وہ نئی سوچ رکھنے والوں کے ذہنوں میں دھڑکتے ہیں۔ اُن کی کتب بہت وسیع پیمانے پر پڑھی جاتی رہی ہیں۔ اب یہ پہلے سے کہیں بہتر حالت میں نگارشات پبلشرز لاہور نے شائع کی ہیں۔ پروف ریڈنگ پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔ یہ چراغ جلتے رہیں گے۔

شیئر کرنا آپ کی صوابدید ہے۔ مقصد یہی ہے کہ ڈاکٹر صاحب کی کتب بہتر انداز میں چھپنے کی خبر زیادہ سے زیادہ قارئین تک پہنچ جائے۔

(یاسر جواد)

ڈاکٹر مبارک علی کی کتابیں ، بہترین کوالٹی اور ڈسکاونٹ پر حاصل کریں 😍💥

✓ مغل دربار ۔۔۔ 800 ۔۔ رعایتی قیمت 500

✓ تاریخ اور معاشرہ ۔۔ 700 ۔۔ رعایتی قیمت 450

✓ علما اور سیاست ۔۔600 ۔۔ رعایتی قیمت 390

✓ برصغیر میں مسلمان معاشرہ کا المیہ ۔۔600 ۔۔ رعایتی قیمت 390

✓ تہذیب کی کہانی ۔۔ 900 ۔۔ رعایتی قیمت 580

✓ تاریخ اور عورت ۔۔ 900 ۔۔ رعایتی قیمت 580

✓ تاریخ اور مذہبی تحریکیں۔۔600 ۔۔ رعایتی 390

✓ تاریخ: ٹھگ اور ڈاکو ۔۔ 1000 ۔۔ رعایتی 600

✓ جاگیرداری ۔۔۔ 1000 ۔۔ رعایتی قیمت 600

✓ ہندوستان ۔۔ 1000 ۔۔ رعایتی قیمت 600

ڈیلیوری چارجز لاگو ہوں گے ۔

آرڈر کے لیے انباکس یا واٹس ایپ پر میسج کریں ، واٹس ایپ نمبر 03227830665

پیمنٹ بذریعہ ایزی پیسہ جاز کیش ایڈوانس ہوگی ، کیش آن ڈیلیوری کی سہولت موجود نہیں۔۔

Loading