سعودی عرب میں رشوت اورمنصب کے ناجائز استعمال کے الزامات کے تحت 164 سرکاری ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔
سعودی عرب کے محکمہ انسداد کرپشن کے مطابق زیر حراست افراد کا تعلق چار مختلف وزارتوں سے جن میں وزارت داخلہ، وزارت تعلیم، وزارت صحت اور وزارت بلدیات شامل ہیں۔
محکمہ انسداد کرپشن کے مطابق گزشتہ ماہ محکمے کی جانب سے 16 سو 35 مختلف سرکاری دفاتر کے انسپیکشن کیلئے دورے کیے گئے تھے جس دوران ادارتی ضابطوں کی خلاف ورزیوں اور جرائم کے متعدد مقدمات درج کیے گئے۔
محکمہ انسداد کرپشن کا کہنا تھا کہ اس دوران 370 افراد سے حراست میں لیکر ان سے تفتیش کی گئی بعد ازاں بعض کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔