Daily Roshni News

انسانی کان کیسے کام کرتے ہیں  ؟ ۔۔۔ تحریر ۔۔۔ رضوان سلیم

انسانی کان کیسے کام کرتے ہیں  ؟ 

تحریر ۔۔۔ رضوان سلیم 

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ انسانی کان کیسے کام کرتے ہیں  ؟ ۔۔۔ تحریر ۔۔۔ رضوان سلیم)سننے کی طاقت یعنی سماعت اتنی ہی اہم ہے جتنی کہ دیکھنے کی ( انسانی آنکھ پر میں پانچ حصوں پر مشتمل ایک تفصیلی آرٹیکل لکھ چکا ہوں اگر آپ پڑھنا چاہیں تو اس آرٹیکل کے آخر میں لنک موجود ہے )

ہمارے کان نہ صرف ہمیں سننے میں مدد دیتے ہیں بلکہ ہمارے کان ہمارے جسم کا توازن بھی قائم رکھتے ہیں ۔۔کیوں حیران ہوئے آپ کہ جسم کا توازن کان کس طرح قائم رکھتے ہیں ؟اس کی وضاحت بھی اسی پوسٹ میں کی جائے گی

کان کے تین بڑے حصے ہوتے ہیں

١ ۔  بیرونی کان    (External Ear)        

٢  ـ  درمیانی کان   ( Middle Ear)       

٣  ۔  اندرونی کان  (lnternal Ear )       

بیرونی کان  :۔                                  

بیرونی کان کے تین حصے ہوتے ہیں  

١ ـ پنا  ( pinna )                               

٢  ۔  آڈیٹری کینال   ( Auditory canal )

 ٣  ۔  ایئر ڈرم یعنی( ear drum)           

 ٹمپینم(tympanum)           

پنا ایک بیرونی چوڑا حصہ ہے جو کارٹیلیج کا بنا ہوتا ہے اور جلد سے ڈھانپا ہوتا ہے یہ حصہ آواز کی لہروں کو آڈیٹری کینال کی طرف بھیجتا ہے

  • [کارٹیلیج بھی کنیکٹو ٹشوز سے ہی بنی ہوتی ہے مگر یہ ہڈی کی بہ نسبت نرم ہوتی ہے ]•

پنا سے آگے آڈیٹری کینال ہوتی ہےآڈیٹری کینال کی دیواروں میں مخصوص گلینڈز ہوتے ہیں جو ویکس پیدا کرتے ہیں آڈیٹری کینال میں موجود بال اور ویکس چھوٹے حشرات ، جراثیموں اور مٹی کے ذرات سے کان کی حفاظت کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ آڈیٹری کینال میں درجہ حرارت اور نمی برقرار رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں

آڈیٹری کینال سے آگے ایئر ڈرم ہوتا ہے یہ ایک باریک ممبرین ہے جو بیرونی کان اور درمیانی کان کو علیحدہ کرتی ہے

درمیانی کان   :۔                              

یہ بیرونی کان کے بعد موجود ایک خانہ(چیمبر) ہے ۔درمیانی کان کے اندر ایک لائن میں پڑی تین چھوٹی ہڈیاں یعنی آسیکلز (ossicles) موجود ہیں ان متحرک ہڈیوں میں

 میلیئس ( malleus )                     

انکس (incus )                          

سٹیپس ( stapes )                        

شامل ہیں ۔میلیئس ایئر ڈرم کے ساتھ لگی ہوتی ہے اس کے بعد انکس آتی ہے اور آخر میں سٹیپس ہے جو ایک ممبرین کے ساتھ جڑی ہوئی ہوتی ہے جسے

 اوول ونڈو (oval window) کہتے ہیں ۔ اوول ونڈو درمیانی کان کو اندرونی کان سے علیحدہ کرتی ہے ۔درمیانی کان ناک کی کیویٹی( nasal cavity )  کے ساتھ بھی یوسٹیکیئن ٹیوب( Eustachian tube) کے ذریعہ ملا ہوتا ہے یہ نالی ایئر ڈرم کے دونوں طرف ہوا کا دباؤ کنڑول کرتی ہے

نوٹ :: سٹیپس انسانی جسم میں پائی جانے والی سب سے چھوٹی ہڈی ہوتی ہے جو کہ درمیانی کان میں پائی جاتی ہے

Loading