IBD=Ulcerative colitis and Crohn Disease / IBS
السرٹیو کولائٹس اور کرہون ڈیزیز یہ دونوں IBD یعنی۔inflammatory Bowel Disease ہیں، اور یہ دونوں آٹو آمون دائمی سوزش والی بیماریاں ہوتی ہیں ، جبکہ آئی بی ایس سوزش والی بیماری نہیں ہوتی ،لیکن آئی بی ایس(IBS) بھی ایک دائمی بیماری ہوتی ہے ۔ جس کی تشخیص ٹیسٹ سے نہیں کی جا سکتی، لیکن زیادہ تر ڈیپریشن، انزائٹی، سٹرس اور دائمی انفیکشنز وغیرہ ای بی ایس کا موجب بنتی ہے ، اور غیر متوازن غذا بھی آی بی ایس کی شدت کو بڑھا دیتی ہے، لہذا میڈیسن لینے کے ساتھ ساتھ پرہیز بھی لازمی کرنی چاہیے۔
لیکن آئی بی ایس(IBS) ایک عام مسلئہ جو تقریباً 10 سے 20 پرسنٹ آبادی کو متاثر کرتی ہے ، جبکہ IBD یعنی آنتوں کی سوزش والی بیماری آدھا یا 1 پرسنٹ سے بھی کم لوگوں کو ہوتی ہے، لیکن IBD ایک خطرناک دائمی بیماری ہے، جبکہ IBS صرف ایک سینڈروم ہے اور اس سے کوئی اموات نہیں ہوتی۔
آئی بی ایس (IBS ) یا سنگرہنی کیا ہے اور اسکی علامتیں؟
یہ ایک دائمی، غیر سوزش والی بیماری ہے, جو کسی بھی وجہ سے جیساکہ ڈیپریشن، تنائو، سٹرس،انزائٹی، غلط غذا، اور عادات،اور ماضی کے انفیکشنز جیسے ٹائفائیڈ وغیرہ سے آنتوں کے اندرونی اعصابی نظام خاص طور پر بڑی آنت (Colon) میں نیورو ٹرانسمیٹر کی خرابی کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔
اسکی عام علامات جیسے
پاخانہ کھل کر نہ آنا اور پاخانہ کرنے کے بعد بھی کافی دیر بیت الخلاء میں گزر جانا جیسے مزید حاجت باقی ہو۔ اس کے علاوہ کھانا کھاتے ہی پاخانہ آنا، کبھی موشن آنا تو کبھی قبض کا مسلئہ بن جانا، اور کھانا کھانے کے فوراً بعد پیٹ میں گیس بھر جانا، پیٹ میں درد ، مروڑ اور گڑ گڑ کی آوازیں آنا, مزید مریض کو بے چینی، گھبراہٹ، کمزوری، جنسی خواہش کی کمی چیچڑا پن اور تنائو کا مسلئہ بھی ہو سکتا ہے۔
۔ IBD کیا ہے ؟
السرٹیو کولائٹس اور کرہون ڈیزیز یہ دونوں IBD یعنی inflammatory Bowel Disease ہیں، اور یہ دونوں آٹو آمون دائمی سوزش والی بیماریاں ہوتی ہیں. السرٹیو کولائٹس ایک دائمی سوزش والی بڑی آنت کی بیماری ہے، جو صرف بڑی آنت کو متاثر کرتی ہے، جس میں مدافعتی نظام کے غیر معمولی رد عمل بڑی آنت کی اندرونی استر پر سوزش اور السر کا باعث بنتے ہیں۔ اور جبکہ کرہون ڈیزیز معدے، چھوٹی اور بڑی آنت کو متاثر کر سکتی ہے ، یہ دونوں آٹو آمون بیماریاں ہوتی ہیں،
السرٹیو کولائٹس کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے، لیکن یہ بیماری 15 سے 30 سال کی عمر کے لوگوں میں زیادہ ہوتی ہے۔ اور یہ سگریٹ پینے والے افراد میں کم ہوتی ہے۔
علامات
السرٹیو کولائٹسں اور کرہون ڈیزیز کی علامتیں کافی آئی بی ایس ملتی جلتی ہیں ،اور اسکی علامتیں ہر شخص میں مختلف ہو سکتی ہیں لیکن اسہال، پاخانے کے ساتھ خون کا آنا، کافی وزن کم ہونا اور پیٹ میں درد شامل ہونا السریٹیو کولائٹس کی اہم علامتیں ہیں ۔
اور بھی بہت سی علامتیں ہو سکتی ہیں جیساکہ
1: بھوک نہ لگنا یا کم بھوک لگنا
2:کھانا لیٹ ھضم ھونا
3:تیزابیت ، جلن کا ھونا
4:معدے میں درد ھونا
5:اپھارہ۔یا پیٹ میں گیس بھرنا
6؛متلی ھونا
7:معدے سکڑتا ھوا محسوس ھونا
8:الٹی یا قے انا
9:معدے میں سوزش ھونا
10:موشن ، ڈاٸریا ۔پتلے پاخانے انا
وجوہات
ماہرین اس بات کا یقین نہیں رکھتے کہ السرٹیو کولائٹس اور کرہون ڈیزیز کی اصل وجہ کیا ہے لیکن ان کے خیال میں جینز، غیر معمولی مدافعتی ردعمل، مائکرو بایوم اور ماحول ایک کردار ادا کرتے ہیں۔
تشخیص
تشخیص کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں ،باقی آی بی ڈی کی تشخیص کے لیے، طبی ٹیسٹوں میں خون کے ٹیسٹ، پاخانہ کے ٹیسٹ، اور بڑی آنت کی اینڈوسکوپی شامل ہے۔
اینڈوسکوپی سب سے اچھا ٹیسٹ مانا جاتا ہے۔ کیونکہ اس سے آنتوں کی سوزش والی بیماریوں کی تشخیص ہو جاتی ہے ،
باقی (IBS )آئی بی ایس کی تشخیص عموماً ٹیسٹ سے نہیں ہوتی۔ بلکہ مریض کی علامتوں اور ہسٹری سے آی بی ایس کی تشخیص کی جا سکتی ہے ۔
علاج
تشخیص و علاج کےلئے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ کیونکہ ہر شخص میں مختلف علاج ہوتا ہے ، آئی بی ڈی میں سٹرائیڈ بھی دئیے جاتے ہیں, کیونکہ سٹرائیڈ سوزش کو کم کرتے ہیں ،اور آئی بی ایس میں ڈیپریشن انزائٹی کی میڈیسن دی جاتی ہیں۔ بدقسمتی سے میڈیکل سائنس میں ان سب کا سو پرسنٹ علاج نہیں کیا جاسکتا ۔ لیکن میڈیسن اور پرہیز سے مریض اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔ Gastroenterologist ڈاکٹر پیٹ کے مسائل کا ماہر ہوتا ہے
Regards Dr Akhtar Malik
follow me Akhtar Rasheed
Whatsapp for consultation
03041574655