ایک بیوی اپنےشوہرسےکیاچاہتی ہے؟
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )عورت بہت خوبصورت، حسین اور حساس چیز ہے.. مرد اور عورت ایک دوسرے کی ضرورت ہیں اور اسی وجہ سے جوڑے تشکیل پائے تاکہ دونوں ایک دوسرے سے تسکین حاصل کر سکیں مگر حلال طریقے سے…
لیکن عورت کو مطمئن کرنے کا جہاں تک تعلق ہے تو کچھ مردوں کو لگتا ہے کہ عورت کو مطمئن کرنا دنیا کا سب سے مشکل ترین کام ہے.
کچھ مردوں کو یہاں تک کہتے سنا ہے کہ عورت کو ایک مرد کبھی بھی مطمئن نہیں کر سکتا… اور کچھ مردوں کے منہ سے یہ بھی سنا کہ کچھ عورتوں کو مرد کا چسکا ہوتا ہے اور وہ کبھی بھی ایک مرد سے خوش نہیں ہوتی..
جہاں تک عورت کو مطمئن کرنے کی بات ہے تو میں اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہوں گا…
کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر عورت کے جزبات اور احساسات کس طرز کے ہوتے ہیں؟
ایک عورت ایک مرد سے ایک بیوی اپنے شوہر سے کیا چاہتی ہے؟
کیا آپ نے کبھی اپنی بیوی کی پسند یا ناپسند جاننے کی کوشش کی؛؟
کبھی محسوس کیا کہ آپ کی بیوی کو کیا اچھا لگتا ہے اور کیا برا؟
کبھی عورت کے جسمانی فنکشن اور جزبات کو پڑھنے کی کوشش کی؟
کبھی عورت کے حساس حصوں کے بارے میں معلومات حاصل کی؟
کبھی یہ سوچا کہ آخر وہ آپ سے کیا خواہش کرتی ہے؟
کبھی اس سے اظہارِ محبت کیا؟
کبھی اس کے چہرے، زلفوں، لباس ،لبوں ،ادا اور اس کی آنکھوں کے حسن کی تعریف کی؟
کبھی عورت کو یہ احساس دیا کہ تم اس دنیا کی سب سے خوبصورت عورت ہو جو میرے پہلو میں میری خوش نصیبی بن کر بیٹھی ہے؟
کبھی اس سے پوچھا کہ تمہارے ساتھ دن بھر کی معاملات یا مسائل پیش آئے؟
کبھی اس کے درد بانٹنے کی کوشش کی؟
کبھی اس سے کہا کہ مجھے احساس ہے کہ تم سارا دن میرے اور میرے گھر والوں اور بچوں کیلئے کتنا کچھ کرتی ہو؟
کبھی اس کے لباس کی تعریف کی؟
کبھی اس کے کھانے کی تعریف کی؟
کبھی اس کے کام پر اس کی حوصلہ افزائی کی؟
کبھی کہا کہ آج تمہارے ساتھ کچن میں کام کرواتا ہوں؟
کبھی پیار سے اس کی زلفوں میں ہاتھ پھیرتے ہوئے اس کا ماتھا چوم کر کہا کہ بیگم تھکی ہوئی ہو دیکھنا ابھی سر درد ختم ہو جائے گا؟
کبھی یہ یقین دلایا کہ تم مکمل اس کے ہو؟
کبھی اس سے کہا کہ کوئی بات نہیں گھر میں تمہیں کوئی کچھ بولے تو تم رات کو مجھے بتا کر اپنا دل ہلکا کر لیا کرو.. میں تمہارے ساتھ ہوں؟
اگر نہیں تو محترم آپ کبھی بھی عورت کو مطمئن نہیں کر سکتے…
کیا عورت فقط ایک سیکس مشین ہے؟
بچے پیدا کرنے کی مشین ہے؟
کیا عورت ایک سیکس toy ہے ؟
آپ کو اگر یہ لگتا ہے کہ سارا دن گالیاں دینے، بے عزت کرنے زخرافات بکنے زلیل کرنے کے بعد رات کو بستر پر سوپر مین یا پہلوان بن جانے سے عورت مطمئن ہو جاتی ہے تو پھر یہ آپ کی بھول ہے جناب….
عورت ہر گز سیکس کی بھوکی نہیں ہے…
سیکس ایک ضرورت ہے اس بات کو جھٹلایا نہیں جا سکتا…….
مگر بے عزت اور زلیل ہونے یا گالیاں سننے کے بعد عورت کے جزبات آپ کیلئے مر جاتے ہیں اور پھر وہ بستر پر ایک زندہ لاش بن کر پڑی ہوتی ہے.
ایک ایسی لاش جس کے ساتھ کچھ بھی کیا جائے اسے محسوس تک نہیں ہوتا….
مطمئن ہونا تو دور کی بات ہے…
پورن انڈسٹری نے جو تصویر عورت کی پیش کی ہے وہ سرا سر غلط ہے. حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے.
عورت ہر گز ایسی نہیں ہے.
آپ لوگ حکیموں کے پاس جا کر عورت کو مطمئن کرنے کی ادویات یا تیل خریدنے کی بجائے عورت کو پڑھنے اور جاننے کی کوشش کریں….
آپ کو معلوم ہوگا کہ عورت عزت، محبت ،اعتماد اور انڈرسٹینڈنگ کے فارمولے سے مطمئن ہوتی ہے.. سختی اور ٹائمنگ کی گولیاں کھانے سے نہیں…
آپ یقین کریں کہ عزت دینے والے مرد کہ فقط ہاتھ لگنے سے یا آنکھوں میں دیکھنے سے بھی عورت مطمئن ہو جاتی ہے.
سیکس ایک آخری مرحلہ ہے. منظر کا اختتام ہے.
سیکس ایک سفر کی مانند ہے.
جیسے سفر سے پہلے سفر کی تیاری ضروری ہوتی ہے ایسے ہی میاں بیوی وہ دو مسافر ہیں جن کا سفر پر جانے کیلئے دونوں کا تیار ہونا نہایت ضروری ہے اگر ایک مسافر بھی تھکا ہوا ہے یا سفر پر جانے کی مکمل حالت میں نہیں ہے تو یہ سفر ادھورا رہ جائے گا جس میں ایک مسافر تو منزل تک پہنچ جائے گا مگر دوسرا ادھورا رہ جائے گا اور سیکس ایک ایسا سفر ہے جس میں دونوں مسافر منزل تک پہنچ جائیں تو ہی سفر کا مزہ آتا ہے..
تو سوچیں..
جب تک دونوں تیار نہیں جب تک دونوں کی رضامندی شامل نہیں تب تک سیکس فقط ایک بھرم ہے لزت نہیں ہے.
دو طرفہ ہو تو ہی سفر خیر مقدم ہوگا.
عورت کو سیکس نہیں رومانس پسند ہوتا ہے. اس کو تیار ہونے کیلئے وقت درکار ہوتا ہے عورت کا جسمانی فنکشن مرد سے بہت مختلف ہوتا ہے.
پہلے اس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس کے لباس کی تعریف کریں اس کے حسن کی اس کے گالوں، زلفوں اور لبوں کی تعریف کریں اس کے بالوں میں ہاتھ پھیریں اس کی گود میں سر رکھیں اس کے جسم کے مختلف حصوں کی تعریف کریں اس کے ساتھ ہلکی پھلکی چھیڑ چھاڑ کریں اور آہستہ آہستہ آگے کی جانب بڑھیں… 15 سے 20 منٹ تک چھیڑ چھاڑ جاری رکھیں اور پھر آخری مراحل کو جائیں عورت بہت آسانی سے مطمئن ہو جائے گی.
مگر یاد رکھیں عزت، محبت اور اعتماد اور انڈرسٹینڈنگ پہلی شرط ہے عورت کو مطمئن کرنے کی.
اگر میاں بیوی کا رشتہ عزت، محبت، اعتماد اور انڈرسٹینڈنگ پر مبنی ہو تو پھر ہر رات ہی سہاگ رات ہوتی ہے وگرنہ ہر پل اور لمحہ فقط عزاب ہے عزاب کے سوا کچھ نہیں ہے…
اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوش رکھے آمین 🌹…
❤︎❤︎
#عرفان_بن_رشید