کراچی: ملک میں چینی کی قیمت میں 10سے 15روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹے باز اور ذخیرہ اندوز چینی مہنگی کرنے کے لیے رواں ہفتے کے آغاز سے ہی متحرک ہوگئے جس کے نتیجے میں چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہو اہے۔
بڑے دکاندار ایک کلو چینی130 سے 135 روپے کلو میں دے رہے ہیں اور ایکس مل ریٹ 115 سے 125روپے پر پہنچ گیا ہے جب کہ چھوٹے دکاندار 20 روپے اضافے کے ساتھ چینی140سے 150 روپے فی کلو میں فروخت کررہے ہیں۔
ڈیلرز نے دسمبر کے دوران تھوک میں چینی کی فی کلو قیمت 128 اور جنوری میں 133روپے ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب کہا جارہا ہے کہ فیوچر ٹریڈ کے نام پر جنوری میں قیمت مزید 8 روپے بڑھ سکتی ہے۔