Daily Roshni News

غزہ: 4 اسکولوں سمیت کئی مقامات پر اسرائیلی بمباری، 63 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری ہے جس میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج  نے  غزہ میں 4 اسکولوں سمیت متعدد مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں اسکول پر اسرائیلی بمباری سے بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہوئے۔

ادھر شمالی غزہ میں بیت ہنون کے اسکول پر اسرائیلی فوج کے حملے میں شہدا کی تعداد 43 ہوگئی۔

مزید برآں  ایک ہی دن میں قطری چینل کے کیمرا مین احمد ال لوح سمیت3  صحافیوں کو قتل کردیا گیا۔

Loading