Daily Roshni News

بیرسٹر سیف کی حکومت کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کیلئے اپنی جماعت کو تجویز

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو حکومت کو مذاکرات کے لیے آمادہ کرنے کی تجویز دیدی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا ابھی تک پی ٹی آئی اور حکومت میں رسمی مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا پارٹی کو بار بار مشورہ دیا کہ حکومت کی بجائے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کریں، پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے، سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے تو حکومت مذاکرات کے لیے خود تیار ہو جائے گی۔

سول نافرمانی سے متعلق سوال پر مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا رہنماؤں کی آراء پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سول نافرمانی تحریک کو مؤخر کیا، تحریک کا سلسلہ جاری ہے، سول نافرمانی بھی جلد شروع ہو گی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت پر عدالت جائیں گے، ہم سیاسی جماعت ہیں، کبھی مفاہمت کبھی مزاحمت کریں گے، مخالف کی ہٹ دھرمی میں مزاحمتی سیاست کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہوتا۔

Loading