Daily Roshni News

ہر وقت گھر میں موجود ان 4 چیزوں سے چہرے کے سیاہ دھبے اور کیل مہاسے ختم کریں

سخت دھوپ، ہارمونز میں تبدیلیاں، بڑھتی عمر یا جلد کے مسائل، یہ وہ وجوہات ہیں جن کے سبب چہرے پر دانے، کیل مہاسے اور سیاہ دھبے نمودار ہوتے ہیں، جنہیں ہٹانے کے لیے خواتین و مرد پتہ نہیں کیا کیا جتن کرتے ہیں۔

لیکن جہاں ان سے چھٹکارے کے لیے مہنگی مہنگی کریمیں استعمال کی جاتی ہیں، وہیں ضروری ہے کہ ایک بار گھر میں موجود قدرتی اجزا کو استعمال کیا جائے جن کا کوئی نقصان نہیں، اور بدلے میں آپ کو فائدہ ہوگا۔

آئیے آپ کو کچھ ٹوٹکے بتاتے ہیں جو زمانہ قدیمی سے سیاہ دھبوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں، ان سے چہرے کے کیل مہاسے ناصرف ہلکے بلکہ غائب بھی ہوجاتے ہیں۔

چاولوں کا پانی:

چاولوں کا پانی چہرے پر لگانے سے ناصرف سیاہ دھبے دور ہوتے ہیں بلکہ وہ افراد جن کا رنگ دھوپ کی وجہ سے خراب ہوگیا ہے، وہ بھی ٹھیک ہوجاتا ہے۔

کئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاولوں کے پانی میں موجود معدنیات جلد کے خلیوں میں ‘ٹائروسینیز’ کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو جلد کی رنگت کے لیے بنیادی طور پر ذمہ دار ہیں، اس طرح جلد میں میلانین کی پیداوار میں توازن پیدا ہوتا ہے۔

چاولوں کو بھگو کر دھو لیں، پھر ان چاولوں میں پانی ڈال کر 2-3 دن کے لیے رکھیں اور پھر اسے استعمال کریں، اس کی افادیت کو بڑھانے کے لیے آپ روزمیری اسینشل آئل بھی شامل کر سکتے ہیں۔

ہلدی:

صدیوں سے، ہلدی کو رنگت بہتر کرنے اور جلد کو چمکدار بنانے کے لیے ابٹن میں استعمال کیا جاتا ہے، اس کا بہترین استعمال یہ ہے کہ ہلدی کو دودھ اور شہد کے ساتھ ملا کر دھبوں پر لگائیں۔

20 منٹ لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں، یہ عمل ہفتے میں 3 بار کیا جاسکتا ہے۔

ٹماٹر:

ٹماٹر وٹامن سی اور لائکوپین جیسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرے ہوتے ہیں جو قدرتی طور پر چہرے کی چمک کو بڑھاتے ہیں اور ہائپر پگمنٹیشن کو ختم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

مزید یہ کہ ٹماٹر کے رس میں قدرتی بلیچنگ ایجنٹ ہوتے ہیں جو سیاہ دھبوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، ایک ٹماٹر کاٹ لیں اور گودےکو براہ راست متاثرہ جگہوں پر رگڑیں، اسے 10-15 منٹ تک رہنے دیں، پھر پانی سے دھو لیں۔

لیموں کا رس:

لیموں کا رس بعض اوقات بہت سے چہروں پر جلن کا باعث بنتا ہے، اس کے لیے آپ اسے شہد اور ٹماٹر کی جوس کے ساتھ ملا کر چہرے پر لگاسکتے ہیں۔

Loading