Daily Roshni News

معروف تاجر میاں عاصم نے دلنواز دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف  ذائقے دار ڈنر کا اہتمام کیا۔

معروف تاجر میاں عاصم نے دلنواز دوستوں کے

اعزاز میں پرتکلف  ذائقے دار ڈنر کا اہتمام کیا۔

نیدر لینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی ) دی ہیگ کی  سماجی شخصیت  اور متحرک تاجر میاں عاصم محمود  نے  گزشتہ روز ہفتہ  17 جون 2023 اپنے کشادہ  دفتر کے پر سکون ماحول میں اپنے دلنواز دوستوں کے اعزاز میں شاندار پُرتکلف ڈنر کاانتظام و انصرام کیا۔میزبان نے اپنی مصروفیات کے باوجود مدعوین  دوستوں کا فردا ًفرداً استقبال کرتے ہوئے استقبالیہ کلمات بھی ادا کئے۔میزبان کے قریبی دوست میاں عمران چوہدری  اعجاز علی کی معاونت سے  چٹ پٹا فرائی گوشت مہمانوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا

مہمانوں کی آمد مکمل ہونے پر ڈنر سے قبل مہمانوں کی خدمت میں حکیمی فارمولوں سے تیار کردہ ہاضمے کو سرگرم کرنے کے لیے ٹھنڈا ٹا نک  نما ڈرنک پیش کیا گیا اس ڈرنک کے موجد میاں عمران نے مہمانوں کو ڈرنک کی افادیت  اور اہمیت پر آ گاہی فراہم کی بعد ازاں مہمانوں کو لذت کام و دہن کے سلسلے میں تیار کردہ میز پر قرینے سے   رکھے گئے خالص پاکستانی فرائی گوشت اور دیگر لوازمات سے استفادہ کرنے کے لئے مدعو کیا گیا تمام دوست مزیدار کھانے سے لطف اندوز ہوئے

جبکہ کچھ وقفے کے بعد میزبان اول عاصم محمود نے مہمانوں کی خدمت میں میوہ جات سے معمور اصلی مکھن میں تیار کردہ گرماگرم سویاں پیش کیں اس میٹھی ڈش کی لذت اور شرینی پر دوستوں  نے بھر پور مثبت گفتگو کر کے اس کو سراہا

جبکہ پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے موجودہ صدر  چو ہدری اقبال قاضیاں نے گرماگرم پاکستانی  کڑک چائے تیار کر کے دوستوں کی خدمت  میں پیش کی متذکرہ ڈنر میں یوکرین اور انڈیا سے تعلق رکھنے والے حضرات نے بھی شرکت کی ڈنر سے قبل اور اس کے دوران بھی چوہدری علی اعجاز، جاوید بٹ پیارے ،خادم مجتبٰے بٹ  ، محمد جاوید عظیمی،  عاصم محمود ، چوہدری محمد اقبال اور عامر یو سف متفرق موضوعات پر گفتگو کرنے کے ساتھ خوش گپیاں بھی کرتے رہے۔ اس ڈنر کی خوبصورت بات یہ ہے کہ تمام دوستوں نے وقت پر نماز بھی اداکی۔ڈنر کی تقریب کے اختتا م پر تمام دوستوں نے میزبان کا مدعو کرنے پر شکر یہ ادا کرتے ہوئے ان کی صحت و تندرستی ، زندگی اور کاروبار میں خیر و برکت کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔

Loading