ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو زانٹرنیشنل) حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ پاک کے آخری نبی صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ہم سے استفسار فرمایا: ’’ تم پہلوان کسے سمجھتے ہو؟ ہم نے عرض کی: جسے لوگ پچھاڑ نہ سکیں۔ تو آپ نے ارشاد فرمایا: ’’پہلوان وہ نہیں بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ پر قابو رکھے۔‘‘ (مسلم،، ص۱۰۷۸، حدیث:۶۶۴۱)
انتخاب۔۔۔۔علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی