Daily Roshni News

متنازع ٹوئٹ کیس: عدالت کا اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی شروع کرنےکا حکم

اسلام آبادکی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی شروع کرنےکا حکم دے دیا۔

 متنازع ٹوئٹ کیس میں اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان نے اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینےکی کارروائی کاحکم دیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اعظم سواتی کی دونوں رہائش گاہوں  پر وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

اعظم سواتی کو فرد جرم عائدکرنےکے لیے آج اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نےطلب کیا تھا تاہم وہ آج بھی پیش نہ ہوئے۔

اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کو 24 جولائی کو پیش ہونےکا حکم دے دیا۔

عدالت کے حکم پر اعظم سواتی کی رہائش گاہ، محلے اور عدالت کے باہر اشتہاری قرار دینے کا اشتہار لگایا جائےگا۔

Loading