Daily Roshni News

یکم جنوری ہمیشہ سے ہی سال کا پہلا دن نا تھا،اس سے پہلے 25 مارچ اور 25 دسمبر سے بھی سال کا آغاز ہوتا رہا ہے

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)یکم جنوری ہمیشہ سے ہی سال کا پہلا دن نا تھا،اس سے پہلے 25 مارچ اور 25 دسمبر سے بھی سال کا آغاز ہوتا رہا ہے۔

ساتویں صدی قبل مسیح میں ایک رومی شہنشاہ نوما پوپیلیس (Numa Pompilius) تھا جس نے جنوری سے سال کا آغاز کیا کیونکہ Janus نامی دیوتا کو ہر چیز کے آغاز کا ذمہ دار مانا جاتا تھا جبکہ Mars کو جنگوں کا دیوتا مانا جاتا تھا۔ بادشاہ نوما کے بعد 153 قبل مسیح میں جنوری سے کیلنڈر کا آغاز تاریخی اعتبار سے زیادہ پختہ ملتا ہے اور پھر 46 قبل مسیح میں جولیئس سیزر نے یہم جنوری کو ہی سال کا آغاز جاری رکھا۔

بعد میں بھی سال کا آغاز کا مہینہ تبدیل ہوتا رہا  یعنی مارچ اور دسمبر مذہبی تہواروں کی وجہ سے سال کے آغاز کے طور پر استعمال کے طور پر رائج رہے۔ پھر رومن کیلنڈر کی جگہ Gregorian calendar نے لے لی جس کاآغاز پادری Gregory XIII نے 1582 میں کیا اور جنوری کو ہی سال کاآغاز رکھا۔ سلطنت برطانیہ اور اس کو کالونیوں میں جنوری سے سال کا آغاز 1752 سے شروع ہوا جو پہلے 25 مارچ مانا جاتا تھا۔

(تحریر : ثاقب علی)

#astrosaqi #ثاقب_علی

#newyear2025 #happynewyear2025

#astronomy

#space

#education

#calendar2025

#science

Loading