Daily Roshni News

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا نیا چیف کون؟

بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالاسز ونگ (را) کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور سامنت کمار گوئل کی جگہ روی سنہا کو نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے سامنت کمار گوئل کی جگہ آئی پی ایس افسر روی سنہا کو’را‘ کا نیا سربراہ بنایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن ک ے مطابق وہ 30 جون 2023 کو عہدہ سنبھالیں گے اور انہیں دو سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

را کے نئے سربراہ روی سنہا 1988 بیچ کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر ہیں۔ وہ فی الحال کابینہ سیکریٹریٹ کے اسپیشل سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، اس کے ساتھ وہ’را‘ کے نائب سربراہ بھی تھے اور گزشتہ سات سال سے ادارے کے آپریشن ڈویژن کی سربراہی بھی کر رہے تھے۔

را کے موجودہ سربراہ سامنت گوئل کو جون 2019 میں اس عہدے پر دو سال کیلئے تعینات کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی مدتِ ملازمت میں مزید دو برس کی توسیع کی گئی تھی۔

Loading