سال نو 2025 کے پر مسرت موقعہ پر
روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی کی اہل وطن اور
عالمی برداری کو صمیم قلب سے مبارکباد اور خصوصی پیغام
ہالینڈ ( ڈبل روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) نئے سال 2025کے پر مسرت موقعہ پر معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنےخصوصی پیغام میں کہا کہ گزرے ہوئے سال 2024 میں کسی سےغلطیاں سرزد ہو چکی ہیں ، ان سے سبق حاصل کر کے نئے سال میں ان کو دہرانے سے گریز کریں۔ جاوید عظیمی نے مزید کہا اس موقعہ پر ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم ہر انسان سے بلا تفریق مذہب و ملت خوشی سے ملیں گے اور جہاں تک ممکن ہوانسانوں کی مدد اور معاونت بھی کریں گے ، اللہ تعالٰی ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق جمیل عطا فر مائیں ۔ جاوید عظیمی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ وطن عزیز پاکستان اور دنیا بھر کے خواتین و حضرات کو نئے سال کی صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالٰی سال نو 2025کوہم سب کے لئے امن اور محبت کا سال بنا دے۔آمین ثمہ آمین۔