ایک بوڑھے باپ نے اپنے بیٹے سے پوچھا تو نے جو نئی گاڑی خریدی ھے اس کا نام کیا ھے ؟
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )بیٹا بولا “ھنڈا “۔ چند گھنٹوں بعد بوڑھے باپ نے دوبارہ سوال کیا ؟ بیٹا نئی گاڑی کا کیا نام بتایا تھا ۔۔ بیٹا حیران ھو کر بولا۔ابو “ھنڈا “
رات کو سونے سے پہلے باپ نے پھر سوال کیا کہ کیا نام بتایا تھا بیٹا ؟
اب تو جوان بیٹا کنٹرول نہ کر سکا اور غصے میں بولا: آپ کو کتنی مرتبہ بتاؤں ۔۔ ھنڈا ھنڈا ھنڈا ھنڈا ! باپ خاموش ھو گیا الماری سے 30 سالہ پرانی ڈائری اٹھا لائی اور بیٹے سے کہا ۔
ذرا اس کا فلاں والا صفحہ تو پڑھنا۔ بیٹے نے صفحہ پڑھنا شروع کیا جس میں والد نے لکھا تھا!!
آج میری خوشی کا بہت بڑا دن ھے کیونکہ میرے بیٹے نے پہلی دفعہ لفظ چڑیا بولا اور مجھ سے 25 مرتبہ کہا بابا وہ کیا ھے اور میں نے خوشی اور مسرت کے ساتھ ھر مرتبہ جواب دیا بیٹا بولو چڑیا چڑیا ۔۔ میرے بیٹے نے کئی بار پوچھا اور میں ھر بار خوشی خوشی بتایا یہ چڑیا ھے ۔۔
جوان بیٹا حیرانگی سے ایک ایک لفظ پڑھتا رھا اور آنکھوں سے آنسوؤں کی برسات جاری رھی ۔
» ” کروڑوں سلام ھو اس ماں پر کہ دسترخوان پر جب بھی کھانا کم پڑنے کا اندیشہ ھوتا تو سب سے پہلا بندہ جو کہتا کہ مجھے آج بھوک نہیں وہ “ماں” ھوتی ھے ۔
» ” حمل کے دوران جب جب بچہ ماں کے پیٹ میں زور سے کہنی یا لات مارتا تو ماں خوشی سے سب کو بتاتی لیکن بڑھاپے میں اسی ماں کے پاوں دبانے کیلئے اولاد کے پاس وقت نہیں ۔ یا شوق نہیں ۔۔
” کاش ایسا ھوتا کہ زندگی الٹی شروع ھوتی ، مرتے وقت ماں کی آغوش ملتی اور جان نکلتے ھوئے اسکی میٹھی لوری۔۔۔
” ماں باپ بچوں کو محنت محبت خلوص اور عشق کے ساتھ انگلی پکڑ کر چلنا سکھاتے ھیں ، لیکن عجیب بات ھے کہ بچے انکی ویل چئیر پکڑتے ھوئے شرماتے ہیں۔ __” کسی نے کیا خوب کہا ھے کہ ماں باپ دس بچوں کو سنبھال اور پال لیتے ہیں لیکن دس بچے ماں باپ کو نہیں سنبھال سکتے ۔۔