Daily Roshni News

پیرس میں پی آئی اے آفس کی افتتاحی تقریب۔۔۔پاکستان اسلامک  سینٹر دی ہیگ کے وفد کی شرکت۔۔۔!!

پیرس میں پی آئی اے آفس کی افتتاحی تقریب

پاکستان اسلامک  سینٹر دی ہیگ کے وفد کی شرکت۔۔۔!!

میاں عاصم اور چوہدری اقبال کی چیف ایگزیکٹو ائیر وائس  مار شل

 عامر حیات سے خصوصی ملاقات اور گفتگو!!

ہالینڈ ( ڈیلی روشتی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ محمد جاوید عظیمی) پاکستان کی قومی ائیر لائن پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی پروازوں پر یورپ کے لئے عائد پابندیاں ختم ہو گئیں ۔ گزشتہ دنوں بروز جمعہ 10 جنوری 2025 کوپی آئی اے  کی پرواز اسلام آباد سے پیرس پہنچ گئی۔ اس خوشی کے موقعہ پر فرانس کے شہر پیرس میں پی آئی اے کے آفس کی افتتاحی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ مذکورہ تقریب میں پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی  ہیگ سے وابستہ معروف سماجی شخصیات میاں عاصم محمود اور چوہدری محمد اقبال قاضیاں متذکرہ تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب کے اختتام پر دونوں شخصیات نے ائیر وائس مارشل پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو عامر حیات سے خصوصی ملاقات کے دوران انہیں مبارکباد دی اور ایمسٹرڈیم کے لئے بھی پی آئی اے کی  پروازوں  کا سلسلہ شروع کرنے کی درخواست کی جس  پرعامر حیات نے کہا کہ کوشش ضرور کریں گے تاکہ ہالینڈ میں مقیم پاکستانی بھی اس سے مسفید ہوسکیں ۔

Loading