Daily Roshni News

مرشد کریم خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ کو کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

مرشد کریم خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ کی نماز جنازہ
،ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے پڑھائی ، عقیدتمندوں
مختلف مکاتب فکر اور سلسلے سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد میں شرکت ۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی)علمی، ادبی اور روحانی سلسلہ عظیمیہ کے بانی و امام سیدنا محمد عظیم برخیا المعروف حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے شاگرد رشید اور سلسلہ عظیمیہ کے خانواده مختصر علالت کے بعد الشیخ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب گزشتہ روز بروز جمعتہ المبارک 21 فروری 2025کو رضائے الہی سے وصال فرما گئے آج بروز ہفتہ 22 فروری نماز ظہر کے بعد حضر ت کے بڑے صاحبزادے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سلسلہ عظیمیہ سے وابستہ اور مختلف مکاتب فکر کی نمایاں شخصیات نے بھر پور شرکت کی اور حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ کی مزید درجات میں بلندی کے لئے بارگاہ الہی ٰ میں خصوصی مناجات پیش کیں۔ بعد ازاں مرکزی مراقبہ ہال کراچی کے احاطے میں مرشد کی میت کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔

Loading