Daily Roshni News

قرآن خوانی اور پروقار دعائیہ تقریب برائے مرشد کریم الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمیؒ جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم منعقد ہوگی

ہالینڈ، قرآن خوانی اور پروقار دعائیہ تقریب

برائے مرشد کریم الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمیؒ

27 فروری 2025 جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم  میں

مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام منعقد ہوگی۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی )علمی، ادبی، روحانی سلسلہ عظیمیہ کے امام حضور قلندر بابا اولیاء ؒکے شاگرد رشید اور مذکورہ سلسلے کے خانواده مرشد کریم الشیخ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمیؒ بروز جمعتہ المبارک 21 فروری 2025 کو علالت کے بعد رضائے الہی سے کراچی پاکستان میں رحلت فرما گئے ۔ آپ ؒکی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے اور سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیرا ہتمام

بروز جمعرات 27 فروری 2025 شام پانچ بجے قرآن خوانی اور پر وقار دعائیہ تقریب جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں منعقد ہو گی ۔ مذکورہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے معزز خواتین و حضرات کو شرکت کے لئے التماس کی جاتی ہے۔ اس تقریب کے اختتام پر شرکاء کی خدمت میں لنگر عظیمی پیش کیا جائے گا۔

رابطہ مزید معلومات کے لئےجاوید عظیمی نگران مراقبہ ہال ہالینڈ

0615134083

ملک مسعود الرحمن کلیا می خادم اعلیٰ جامع مسجد غوشید ایمسٹرڈیم

0641217070

Loading