Daily Roshni News

“”خدا واقعی موجود ہے””

“”خدا واقعی موجود ہے””‼️‼️‼️

◼️سائنسدان مذہب اور سائنس کو جوڑنے سے گریز کرتے ہیں تاہم مریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہر فلکیاتی سائنسدان “ولی سون” کی تحقیق کے مطابق: کائنات کے فطری قوانین اتنے مکمل انداز میں بنائے گئے ہیں کہ جو قطعی طور پر اتفاق نہیں ہو سکتا۔ کائنات کے متوازن فطری قوانین دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ خدا ایک بہت ہی اعلیٰ درجے کا ریاضی دان ہے۔

◼️ڈاکٹر ولی سون کا کہنا ہے کہ کائنات کے رازوں کو ریاضی کے اصولوں سے کھولا جا سکتا ہے۔ اور خدا کے وجود کو ریاضی کے فارمولوں سے ثابت کیا جا سکتا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ کائنات کے راز صرف ستاروں میں نہیں بلکہ ریاضی میں چھپے ہوئے ہیں۔

◼️ڈاکٹر ولی سون کا مزید کہنا تھا کہ ریاضی اور کائنات کے درمیان ایسی بہترین ہم آہنگی اِس کائنات کے خالق کی جانب اشارہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا: ایسی بے شمار مثالیں موجود ہیں جو اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ ہماری زندگی کو روشن رکھنے والی قوتیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتی ہیں۔ خدا نے ہمیں یہ روشنی دی ہے تاکہ ہم روشنی کا اتباع کریں اور اپنی بہترین کوشش کریں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ہماری کائنات پر حکومت کرنے والے طبیعیاتی قوانین دراصل ایک خدائی تخلیق کار کے نشان ہو سکتے ہیں۔

◼️ڈاکٹر ولی سون کے نظریے کہ بنیاد “فائن ٹیوننگ آرگیومنٹ” نامی فارمولے پر ہے۔ یہ فارمولا سب سے پہلے کیمبرج کے ریاضی دان”پال ڈیریک” نے پیش کیا تھا۔ جس کے مطابق: کچھ کائناتی مستقلات(cosmic constants) کس طرح شاندار طریقے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ ہیں، اِس چیز نے کئی دہائیوں سے سائنسدانوں کو حیرت میں ڈال رکھا ہے۔

Loading