ہالینڈ، کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کی مسجد کی تعمیر نو کے بعد
افتتاحی تقریب 16 مارچ 2025 کو منعقدہو گی۔
علا مہ غلام مصطفےٰ نقشبندی مجددی مہمانِ خاص ہونگے ۔۔!!
ہالینڈ ) ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی )پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کا مرحلہ وار تعمیر نو کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ کمیونٹی سینٹر کی جامع مسجد کو نئے قالین سے آراستہ و پیراستہ کر دیا گیا ہے بلخصوص مسجد کی افتتاحی تقریب کا انتظام و انصرام آخری مرحلے میں ہے۔ مذکورہ افتتاحی تقریب بروز اتوار 16 مارچ 2025 کو شام پانچ بجے منعقد کی جائے گی ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی معروف عالم دین علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی ہوں گے ۔
یادر ہے متذکرہ مسجد کی آباد کاری کے لئے علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی مجددی نے بڑی محبت اور محنت شاقہ سے امور سر انجام دینے میں اپنا مخلصانہ کردار ادا کیا۔ افتتاحی تقریب کے سلسلے میں مزید معلومات کے لئے نیچے دیئے گئے نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں
0686073535
0684418219