Daily Roshni News

کیا وقت واقعی سیدھی لائن میں چلتا ہے؟۔۔۔ تحریر۔۔۔ جاوید اختر آرائیں

کیا وقت واقعی سیدھی لائن میں چلتا ہے..؟

تحریر۔۔۔ جاوید اختر آرائیں

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ کیا وقت واقعی سیدھی لائن میں چلتا ہے؟۔۔۔ تحریر۔۔۔ جاوید اختر آرائیں)ارے بھئی، یہ سائنس دان بھی کمال کرتے ہیں۔

لو سنو، اب کہہ رہے ہیں کہ وقت شاید سیدھی لائن میں نہیں چلتا … !

ہم سب یہی سمجھتے ہیں نا کہ

وقت صبح سے شام، بچپن سے جوانی، پھر بڑھاپے کی طرف سیدھا سیدھا چلتا ہے؟

جیسے کوئی نہر ایک کنارے سے دوسرے کنارے

بہتی ہو۔ مگر سائنس دان کہتے ہیں، رکو بھئی! ذرا سوچو، وقت کا معاملہ اتنا سیدھا نہیں جتنا ہم سمجھتے ہیں۔

اب دیکھو،

تم نے کبھی کسی پرانی تصویر کو دیکھا ہے؟

مان لو تمہارے دادا ابو کی جوانی کی ایک تصویر نکلی، جس میں وہ ہنستے مسکراتے کھڑے ہیں۔ پھر دادا ابو کو دیکھو، سفید بال، کمزور جسم، آنکھوں پر چشمہ۔ وہی انسان، مگر وقت نے کتنا کچھ بدل دیا۔ تصویر میں وقت جیسے تھم سا گیا ہو، مگر حقیقت میں وہ بہت آگے نکل چکا ہے۔ کیا وقت واقعی سیدھا چلتا ہے؟

پھر سوچو، کبھی فلم دیکھی ہے؟

فلم کو پیچھے چلاؤ تو سب کچھ الٹا ہونے لگتا ہے۔ پانی واپس بوتل میں چلا جاتا ہے، لوگ پیچھے کی طرف دوڑنے لگتے ہیں۔ سائنس کہتی ہے کہ کچھ قوانین کے مطابق، خاص جگہوں پر وقت الٹا بھی چل سکتا ہے۔ کیسا عجیب خیال ہے نا؟

اچھا، کبھی ایسا ہوا ہے کہ تم بہت خوش ہو اور وقت پر لگا کر اڑنے لگے؟ یا کبھی کوئی پریشان کن لمحہ آیا ہو اور لگے کہ وقت رک سا گیا ہے؟ اصل میں گھڑی کی سوئی برابر چل رہی ہوتی ہے، مگر ہمارا دل و دماغ کچھ اور ہی محسوس کرتے ہیں۔ کہتے ہیں، وقت کا احساس بھی ہمارے جذبات سے جڑا ہوتا ہے۔

اب چاندنی رات کا منظر لو۔

جھیل کے کنارے کھڑے ہو کر چاند کو دیکھو،

اس کا عکس پانی میں جھلملاتا ہے۔ وہی چاند جسے صدیوں پہلے بھی لوگ ایسے ہی دیکھتے تھے۔ وقت تو بیت چکا، مگر وہ منظر ویسا کا ویسا ہے۔ جیسے وقت کبھی کبھی اپنی پرانی یادوں کو دہراتا ہے۔

اور پھر خوابوں کی بات!

تم رات کو سوتے ہو اور خواب میں دیکھتے ہو

کہ تم اسکول میں ہو، دوستوں کے ساتھ کھیل رہے ہو۔ وہ لمحے جو برسوں پہلے گزر چکے تھے، خواب میں ایسے آ جاتے ہیں جیسے ابھی کل کی بات ہو۔ لگتا ہے وقت نے پلٹ کر وہ دن واپس دکھا دیے۔

سائنس والے اپنی تھیوریاں بناتے رہیں،

مگر ہمارا رب کہتا ہے: “زمانے کی قسم”۔ وقت اللہ کی ایک نشانی ہے۔ وہ چاہے تو ایک پل کو ہزار سال جتنا بنا دے، یا ہزار سال کو پل بھر میں سمیٹ لے۔

قرآن میں حضرت اصحاب کہف کا ذکر ہے،

جو تین سو سال غار میں سوئے رہے، مگر انہیں لگا جیسے وہ چند گھنٹے ہی سوئے ہوں۔

کیا وقت واقعی سیدھی لائن میں چلتا ہے..؟

سوچو بھئی، غور کرو! ہمارا رب چاہتا ہے

کہ ہم سوال کریں، سوچ بچار کریں۔ وقت کا یہ راز سمجھنا آسان نہیں، مگر جب ہم غور و فکر کریں گے تو شاید اللہ ہمیں ان چھپے ہوئے رازوں کو دیکھنے کی بھی سمجھ عطا فرما دے۔

اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے

جاوید اختر آرائیں

22 مارچ 2025

جاوید_اختر_آرائیں

Loading