رواںسال کاپہلاسورج گرہن
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )رواںسال کاپہلاسورج گرہن 29 مارچ کو برج حوت میں ہو گا ۔ یہ ایک جزوی سورج گرہن ہو گا جو کہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق یہ سورج گرہن دوپہر تقریباً 1 بج کر 51 منٹ سے شروع ہو گا اور شام 5 بج کر 43 منٹ تک رہے گا ۔
#برج_حوت_میں سورج گرہن کے دوران شمس ، قمر ، عطارد ، زہرہ ، راہو کا جھرمٹ بنا ہو گا اور گرہن کے کچھ وقت بعد سیارہ زحل بھی برج حوت میں داخل ہو جائے گا ۔ اس سورج گرہن کے تمام لگن بروج پر اثرات تقریباً دو ماہ تک جاری رہیں گے ۔
#برج_حوت_میں سورج گرہن اور سیاروں کا یہ اجتماع ایک خاص توانائی پیدا کرے گا جو روحانی ترقی ، رازوں کے انکشاف ، جذباتی تبدیلیوں اور تقدیر کے اہم موڑ کا اشارہ دے رہا ہے ۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ گرہن تمام لگن بروج پر کس طرح اثر ڈالے گا اور منفی اثرات سے بچنے کے لئے کیا حل اپائے وغیرہ کرنا چاہئیے👇
#برج_حمل (Aries Lagan)
یہ سورج گرہن آپ کے زائچہ کے بارہویں گھر میں ہو رہا ہے جو اخراجات ، خوابوں ، لاشعوری معاملات اور روحانی ترقی سے متعلق ہے ۔ آپ کو غیر متوقع اخراجات کا سامنا ہو سکتا ہے لیکن ساتھ ہی کوئی روحانی بیداری بھی ممکن ہے ۔ پرانی یادیں اور پوشیدہ مسائل ابھر سکتے ہیں ۔ یہ وقت دعاؤں اور خاموشی سے غور و فکر کا ہے ۔
#برج_ثور (Taurus Lagan)
والوں کے لئے یہ سورج گرہن زائچہ کے گیارہویں گھر میں گرہن ہو رہا ہے جو دوستوں ، خواہشاتں، آمدنی اور سماجی تعلقات سے جڑا ہے ۔ کچھ قریبی تعلقات ، دوستوں ، بہن بھائیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔ اگر کوئی کاروباری معاہدہ یا نیا موقع دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے تو فوری فیصلہ کرنے کے بجائے حکمت عملی اپنائیں ۔
#برج_جوزا (Gemini Lagan)
والوں کے لئے یہ گرہن زائچہ کے دسویں گھر میں ہو رہا ہے جو کیریئر ، پروفیشن ، عزت و شہرت اور مقاصد سے متعلق ہے ۔ کام کے حوالے سے ایک اہم موڑ آ سکتا ہے ۔ اگر آپ کسی تبدیلی کے خواہاں ہیں تو یہ وقت تحقیق اور صبر کا ہے۔ جلد بازی میں فیصلے نقصان دہ ہو سکتے ہیں ۔
#برج_سرطان (Cancer Lagan)
والوں کے لئے یہ سورج گرہن زائچہ کے نویں گھر میں ہو رہا ہے جو مذہب ، قسمت ، سفر اور روحانی ترقی سے متعلق ہے ۔ سفر کے معاملات میں رکاوٹ یا غیر متوقع تبدیلیاں ہو سکتی ہیں ۔ روحانی طور پر ایک نئی راہ دکھائی دے سکتی ہے ۔
#برج_اسد (Leo Lagan)
والوں کے لئے یہ سورج گرہن زائچہ کے آٹھویں گھر میں ہو رہا ہے جو خفیہ علوم ، غیر متوقع تبدیلیوں اور وراثتی معاملات سے جڑا ہے ۔ اگر کسی قانونی یا مالی مسئلے کا سامنا ہے تو محتاط رہیں ۔ پوشیدہ سچائیاں سامنے آ سکتی ہیں ۔
#برج_سنمبلہ (Virgo Lagan)
والوں کے لئے یہ گرہن زائچہ کے ساتویں گھر میں ہو رہا ہے جو شادی ، شراکت داری اور تعلقات سے متعلق ہے ۔ شریک حیات یا کاروباری پارٹنر کے ساتھ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے ۔ بات چیت اور سمجھداری سے کام لینا بہتر ہو گا ۔
#برج_میزان (Libra Lagan)
والوں کے لئے یہ گرہن زائچہ کے چھٹے گھر میں ہو رہا ہے جو مقابلہ ، صحت اور دشمنوں سے جڑا ہے ۔ صحت پر خصوصی توجہ دیں اور قانونی معاملات میں جلد بازی نہ کریں ۔ اگر کوئی دشمن یا حریف مشکلات پیدا کر رہا ہے تو خاموش حکمت عملی بہتر ہو گی ۔
#برج_عقرب (Scorpio Lagan)
والوں کے لئے یہ گرہن زائچہ کے پانچویں گھر میں ہو رہا ہے جو محبت ، تخلیقی صلاحیت ، اور اولاد سے متعلق ہے ۔ اگر کسی رشتے میں غیر یقینی کیفیت تھی تو اس کا حل نکل سکتا ہے ۔ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کریں یہ آپ کے فائدے میں ہو گا ۔ حاملہ خواتین محتاط رہیں ۔
#برج_قوس (Sagittarius Lagan)
والوں کے لئے یہ سورج گرہن زائچہ کے چوتھے گھر میں ہو رہا ہے جو گھر، والدہ ، زمین و جائیداد سے متعلق ہے ۔ گھر کے ماحول میں کسی قسم کی تبدیلی آ سکتی ہے ۔ پراپرٹی یا خاندان سے متعلق معاملات میں صبر اور سمجھداری کا مظاہرہ کریں ۔ والدین کی صحت کا خیال رکھیں ۔
#برج_جدی (Capricorn Lagan)
والوں کے لئے یہ سورج گرہن زائچہ کے تیسرے گھر میں ہو رہا ہے جو کمیونیکیشن ، بہن بھائی اور مختصر سفر سے جڑا ہے ۔ الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کریں کیونکہ معمولی غلط فہمی بڑے مسئلے میں بدل سکتی ہے ۔ سفر خیال سے کریں ۔
#برج_دلو (Aquarius Lagan)
والوں کے لئے یہ گرہن زائچہ کے دوسرے گھر میں ہو رہا ہے جو مالی معاملات ، خاندانی تعلقات اور خوراک سے جڑا ہے ۔ پیسوں کے معاملات میں محتاط رہیں ۔ خاندانی مسائل کو حکمت اور تحمل سے حل کریں اور متوازن غذا استعمال کریں ۔
#برج_حوت (Pisces Lagan)
والوں کے لئے یہ سورج گرہن زائچہ کے پہلے گھر میں ہو رہا ہے جو ذاتی شخصیت ، خود اعتمادی اور ظاہری پہچان سے جڑا ہے ۔ کوئی بڑی تبدیلی آ سکتی ہے جو آپ کی شناخت کو متاثر کرے گی ۔ اپنے جذبات کو متوازن رکھیں اور جلد بازی میں کوئی قدم نہ اٹھائیں ۔
#صدقہ_حل_اپائے_سلوشن_ریمیڈیز👇
گرہن کے دن کسی نابینا ، بیمار وغیرہ کی حسبِ توفیق مدد کریں یا کسی مسجد ، مدرسے میں چندہ دیں یا کچھ مکس اناج چلتے پانی میں بہا دیں ۔ گرہن کے دوران منفی خیالات اور غیر ضروری فیصلوں سے گریز کریں ۔ روحانی طور پر مضبوط رہیں اور عبادات یا مثبت سرگرمیوں پر توجہ دیں ۔ اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کے لئے خیر و بھلائی والے معاملات فرمائے #آمین_ثم_آمین🤲❤️