Daily Roshni News

میت کے لواحقین کے لئے تین دن کھانا کی فراہمی غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم کی جانب سے۔۔

ہالینڈ، میت کے لواحقین کے لئے تین دن کھانا فراہم کرنا

اسلامی معاشرے میں ہمدردی کے جذبوں کو فروغ دینا ہے۔

غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم کے منتظمین اس پر عمل پیرا ہیں۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل – جاویدعظیمی ) جو بھی اس دنیا میں آیا ہے اس نے اپنے وقت مقررہ پر اپنے خالق ومالک کی جانب لوٹ کر جاتا ہے۔ کسی بھی شخص کا انتقال ہو جائے تو اُس کے لواحقین دُکھ اور غم  میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور یہ ایک فطری عمل ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں ان کےدکھوں اور غموں کو بانٹنے کے لئے ہمارے اسلامی معاشرے میں  لاتعدادمثبت رسم و رواج  موجود اور رائج ہیں۔ ان رسم و رواج میں سے ایک یہ بھی ہے کہ میت کے لواحقین کو کم از کم تین  دن تک کھانا فراہم کرنایہ کار خیر معاشرے میں ہمدردی کے جذبوں کو فروغ دیتاہے۔ اس سلسلے میں جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم  کے منتظمین جن میں صدر محمد ارشد خادم اعلی ملک مسعود الرحمن کلیامی اوردیگر خادمین پاکستانی کمیونٹی کے لئے اپنی خدمات سر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں ۔ گزشتہ دنوں پاکستانی کمیونٹی میں سے دو حضرات  محمد یونس اور رضوان اکبر کا انتقال ہوا ان دونوں مرحومین کے لواحقین کو تین دن تک باقاعدگی سے مذکورہ   مسجد  کی جانب سے عزت و احترام کے ساتھ ان کی رہائش گاہ جاکر کھانا پیش کیا گیا ۔مسجد کے دیگر خادمین کے ہمراہ  ملک مسعود الرحمن کلیامی نے اس کارخیر کو تسلسل اور باقاعدگی سے جاری رکھنے کے عزم   کااعادہ بھی کیاہے۔

Loading