Daily Roshni News

رشتوں کی بھی ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے!

 

رشتوں کی بھی ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اس ڈیٹ کے بعد وہ زہر بن جاتے ہیں دماغی صحت کے لئے ، اور جسمانی صحت کے لئے بھی۔

صرف خدا اور بندے کا رشتہ ابدی ہے ، جسے کوئی زوال نہیں۔

بوڑھے ماں باپ بوجھ محسوس ہوتے ہیں ، بیماری طویل ہو تو بوجھ لگنے لگتے ہیں۔

انسان لوگوں سے کہتا پھرتا ہی کہ جی دعا کریں اللہ انہیں “سنبھال” لے۔

بہن بیٹی کی مقررہ وقت پر شادی نہ ہو ، طلاق یافتہ ہو یا بیوہ ہوجائے تو بوجھ لگنے لگتی ہے۔

بیٹا جتنا لاڈلا ہو ، پڑھا لکھا کے ایک مقررہ وقت کے بعد نوکری نہ کرے تو بوجھ  لگنے لگتا ہے۔

بہن بھائی کی ذمہ داری  آپ کے کاندھے ہو تو بوجھ لگنے لگتے ہیں۔

ہر رشتہ ایک مقررہ وقت کے بعد جان کو آجاتا ہے۔

یہی تلخ حقیقت ہے اس دنیا کی!

ہر پل ، ہر لمحہ موت ہو رہی ہوتی ہے۔۔۔ احساس کی ، محبت کی ، شفقت کی۔

باقی تو صرف خدا کی ذات اور اس کی محبت لافانی ، لازوال۔۔۔

لہذا فانی سے محبت کریں گے تو فنا ہو جائیں گے ، بقا سے محبت کریں گے تو باقی ہو جائیں گے۔

اس دنیا کے رشتوں کو محبت سے چلائیں ، لیکن ان سے کوئی توقع نا رکھیں۔ اپنی توقعات کا مرکز صرف خدا کی ذات رکھیں۔ اسی کے پاس سے آئے ہیں ، اور اسی کے پاس جانا ہے۔

تو کیوں نا ؟ بیچ کا وقت بھی اسی کے ساتھ گزارا جائے۔۔؟🙂

Loading