Daily Roshni News

حضرت معروف کرخیؒ۔۔۔تحریر۔۔۔حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی

حضرت معروف کرخی رح؛:۔
صوفیاء کے حالات میں اس طرح کے بہت سے واقعات موجود ہیں ۔ مثلًا ایک قریبی شناسا نے حضرت معروف کرخی رح کے جسم پر نشان دیکھ کر پوچھا کہ کل تک تو یہ نشان موجود نہیں تھا آج کیسے پڑ گیا۔ حضرت معروف کرخی رح نے فرمایا : !
“ کل رات نماز میں ذہن خانہ کعبہ کی طرف چلا گیا، خانہ کعبہ میں طواف کے بعد جب چاہ زم زم کے قریب پہنچا تو میرا پاؤں پھسل گیا اور میں گر پڑا، مجھے چوٹ لگی اور یہ اسی چوٹ کا نشان ہے۔”
ایک بار اپنے مرشد کریم ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاء کے جسم پر غیر معمولی نشان دیکھ کر میں ( خواجہ شمس الدین عظیمی) نے اس کی بابت دریافت کی۔ حضور قلندر بابا اولیاء نے بتایا۔ !
“ رات کو روحانی سفر کے دوران دو چٹانوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے چٹانوں میں نکلی ہوئی ایک نوک جسم میں چبھ گئی تھی”۔
جب شہود کی کیفیات میں استحکام پیدا ہو جاتا ہے تو روحانی طالب علم غیبی دنیا کی سیر اس طرح کرتا ہے کہ وہ غیب کی دنیا کی حدود میں چلتا پھرتا ،کھاتا پیتا اور وہ سارے کام کرتا ہے جو دنیا میں کرتا ہے۔
کتاب احسان و تصوف
خواجہ شمس الدین عظیمی مدظلہ العالی

Loading