Daily Roshni News

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانیوں کو کئی ممالک کے لئے بغیر ویزا لئے  سفر کرنے کی سہولت

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانیوں کو

کئی ممالک کے لئے بغیر ویزا لئے  سفر کرنے کی

سہولت اور کچھ ممالک میں آمد پر ویزا سہولت۔۔

نیدرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔۔نمائندہ خصوصی)ویزا انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ یافتہ شہری دنیا کے 11ممالک و ریاستوں میں ویزا حاصل کئے بغیر جا سکتے ہیں۔ان ممالک و ریاستوں میں بارباڈوس، کک آئلینڈ، ڈومینک ری پبلک، گمبیا، مائیکرونیشیا، مونٹسیرٹ، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، ہیٹی اور سینٹ ونسنٹ شامل ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے قطر، صومالیہ، مالدیپ، سینیگال، روانڈا، کمبوڈیا سمیت 21ممالک میں آمد پر ویزا حاصل کرنے کی سہولت میسر ہے۔پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے سری لنکا کا دورہ کرنے سے پہلے آن لائن الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن دستاویز(ای ٹی اے)حاصل کرسکتے ہیں۔ان ممالک کے علاوہ پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرنے کے لئے ویزا حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

Loading