Daily Roshni News

اگر سورج کی گرمی کو کم کرنے کے لیے ہم اس پر سارا پانی ڈال دیں تو کیا ہوگا؟

اگر سورج کی گرمی کو کم کرنے کے لیے ہم اس پر سارا پانی ڈال دیں تو کیا ہوگا؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اگر سورج کی گرمی کو کم کرنے کے لیے ہم اس پر سارا پانی ڈال دیں تو کیا ہوگا؟ کیا سورج تھوڑا ٹھنڈا ہو جائے گا؟

دیکھو، سورج پر آگ نہیں لگی ہوئی، بلکہ وہ ایک بہت بڑا پلازما بال ہے، جہاں نیوکلیئر فیوژن ہو رہا ہے۔ سورج اتنا بڑا ہے کہ اس میں تقریباً 13 لاکھ زمینیں سما سکتی ہیں۔ اب اگر ہم اپنے پورے سولر سسٹم کا پانی اکٹھا کر کے سورج پر ڈال دیں تو وہ سورج کے لیے صرف ایک بوند جیسا ہوگا۔

لیکن! ہم سے لگ بھگ 40 نوری سال کی دوری پر ایک سیارہ موجود ہے  GJ 1214 b۔ یہ مکمل طور پر پانی پر مشتمل ہے، اور اس میں زمین کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ پانی موجود ہے۔

تو سوال یہ ہے کہ اگر ہم GJ 1214 b کا سارا پانی سورج پر ڈال دیں تو کیا سورج کی گرمی کم ہو جائے گی؟

جواب ہے: نہیں! بلکہ الٹا ہوگا۔

جب اتنا سارا پانی سورج پر جائے گا تو وہ فوری طور پر ہائیڈروجن اور آکسیجن میں تقسیم ہو جائے گا۔

ہائیڈروجن جو کہ سورج کا اصل ایندھن ہے اس کی مقدار مزید بڑھ جائے گی۔

جس کا مطلب ہے اور بھی زیادہ نیوکلیئر فیوژن۔

اور نتیجہ؟

سورج پہلے سے بھی زیادہ گرم اور طاقتور ہو جائے گا۔

Loading