Daily Roshni News

پاکستان نے قرآن کی بے حرمتی اور مسلمانوں کی دل آزاری کا معاملہ سویڈش حکومت کے سامنے اٹھا دیا

اسلام آباد : پاکستان نے قرآن کی بے حرمتی اور مسلمانوں کی دل آزاری کا معاملہ سویڈش حکومت کے سامنے اٹھا دیا، وزارت خارجہ نے سویڈش سفارتی عملے اور بذریعہ پاکستانی سفارتخانہ اسٹاک ہوم تحفظات پہنچائے۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن میں عید الاضحٰی پر مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش سانحے پر پاکستان نے اہم اور ہنگامی اقدام کرتے ہوئے سویڈن سے شدید احتجاج کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے قرآن کی بے حرمتی، مسلمانوں کی دل آزاری کامعاملہ سویڈش حکومت کے سامنے اٹھادیا، وزارت خارجہ نے پاکستانی حکومت کے شدید تحفظات سے سویڈش حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے سویڈش سفارتی عملے اور بذریعہ پاکستانی سفارتخانہ اسٹاک ہوم تحفظات پہنچائے۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس جدہ میں بھی اپنے تحفظات رجسٹر کرائے،پاکستان سویڈن جیسے اسلاموفوبیا کے واقعات کی روک تھام کیلئے معاملہ جلد اقوام متحدہ میں اٹھائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے اسلاموفوبیا کے معاملے پر یو این انسانی حقوق کونسل جنیوا کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کردی ہے، پاکستانی مستقل مندوب خلیل ہاشمی نے 19 او آئی سی ممالک کی طرف سے کونسل کو درخواست دی، یواین انسانی حقوق کونسل میں مذہبی منافرت میں اضافے پر بحث جلد ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ رواں سال اپریل سے پاکستان میں سویڈن سفارتخانہ جزوی بند ہے، سفیر موجود نہیں اور عملہ بھی جا چکا، سیکیورٹی صورتحال کے باعث سویڈش قونصلر خدمات بھی پاکستان سے ایتھوپیا منتقل ہو چکی ہیں۔

Loading