Daily Roshni News

75 سالہ تاریخ میں قرض 70 فیصد اور صرف 11ماہ میں 30 فیصد بڑھ گیا: حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نےکہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت نے پاکستان کے سالانہ قرض لینے کے تمام ریکارڈ  توڑ  دیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 11 ماہ میں پاکستان کا بیرونی قرضہ 30 فیصد سے بھی زیادہ بڑھ گیا ہے۔

حماد اظہرکا کہنا تھا کہ 75 سالہ تاریخ میں قرض 70 فیصد بڑھا اور صرف 11 ماہ میں 30 فیصد بڑھ گیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اندورنی اور  بیرونی قرضہ صرف 11 ماہ  میں 23 فیصد سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔

Loading