Daily Roshni News

موت کا منظر مرنے کے بعد اتنا آسان ہو گا کہ۔۔۔ مرشد حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

موت کا منظر مرنے کے بعد اتنا آسان ہو گا کہ

مرشد حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ موت کا منظر مرنے کے بعد اتنا آسان ہو گا کہ۔۔۔ مرشد حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ)آپ سوچیں کہ اگر مارکیٹ میں کوئی نئی چیز آئے تو وہ کہتے ہیں کہ یہ چیز تمہاری زندگی میں انقلاب لائے گی  ، تب ہی مارکیٹ میں وہ چیز بکے گی  – جب نیا دین آئے گا تو یہی کہے گا کہ تمہاری زندگی بہتر ہو جائے گی، تمہاری عاقبت بھی بہتر ہو جائے گی اور تمہارے حالات بھی بہتر ہو جائیں گے – کوئی دین یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ تم ہمیں قبول کرو تو ہم تمہیں ڈنڈے ماریں گے  – کیا کوئی ایسے کہہ سکتا ہے کہ دین قبول کرو تو ہم تمہیں دوزخ میں لے جائیں گے ____

☆ایک شخص عید کی نماز پڑھنے گیا تو وہ اسے کہتا ہے اب عید کیا پڑھنے آ گئے ہو، روزوں میں تم آئے نہیں ہو – تو انسانوں کو اس طرح یقین سے محروم کرتے ہیں کہ انہیں آخرت پر یقین نہ رہے __ تو اسلام کا عروج تھا وہ امید کے زمانے تھے __

☆مسلمانوں میں منافق وہ ہے جو مسلمانوں کو دوزخ دکھا رہا ہے  – مسلمانوں کو دوزخ کیوں دکھا رہے ہو؟ اگر مسلمان بھی دوزخ میں جائیں گے تو پھر کیا کافر جنت میں جائیں گے ___

☆موت کا منظر مرنے کے بعد اتنا آسان ہو گا کہ کلمہ پڑھنے والے حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ کے سائے میں ہوں گے ___

گفتگو 15___صفحہ نمبر 30_31___32

 مرشد حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

#wasifaliwasifquotes

Loading