Daily Roshni News

تصویر میں نظر آنے والی یہ لڑکی ساوتھ کورین ایئر لائنز کے صدر کی بیٹی ہے

تصویر میں نظر آنے والی یہ لڑکی ساوتھ کورین ایئر لائنز کے صدر کی بیٹی ہے

تحریر۔۔۔موسیٰ پاشا

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز نٹرنیشنل ۔۔۔ تحریر۔۔۔موسیٰ پاشا)تصویر میں نظر آنے والی یہ لڑکی ساوتھ کورین ایئر لائنز کے صدر کی بیٹی ہے۔ اس لڑکی کی وجہ سے کمپنی کی ایک فلائٹ بیس 20 منٹ تک لیٹ ہوئی کیونکہ اس نے طیارے میں ائیر ہوسٹس کی بے عزتی کی تھی. ائیر ہوسٹس نے اس لڑکی کے لیے وہ گری میوے جو اس نے مانگے تھے وہ پلیٹ میں نہیں لائی تھی بلکہ کاغذ کے لفافے میں رکھ کر لائی تھی۔

 اس نے ائیر ہوسٹس کی توہین کرنے کے بعد اس کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی۔ جب اس کے والد کو اس سارے واقعے کا علم ہوا تو اس نے ایک عوامی مقام پر پریس کانفرنس بلوائی، اور اپنی بیٹی کو لے کر  پبلک کانفرنس میں آئے اور عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا:

” مجھے بہت افسوس ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کی پرورش اچھی نہیں کی، جس کے لیے میں معافی مانگتا ہوں ساتھ اپنی بیٹی کے برے برتاؤ پر بھی معافی گزار ہوں …”

یہ وہ آداب اور اخلاقیات ہیں جو اگر ہمارے اندر موجود نہیں ہیں تو ہمیں دوسروں سے سیکھنے کی ضرورت ہے-

تحریر: Musa Pasha

Loading