Daily Roshni News

آسٹریا بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی*۔۔

آسٹریا بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی*۔۔

آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ ۔۔۔محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا) آسٹریا بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ آسٹریا بھر میں نمازِ عید الاضحی کے چھوٹے، بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے ۔نماز عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع ویانا میں سعودی عرب کے زیر انتظام مرکزی اسلامک سنٹر ویانا میں ہوا جس میں مختلف اسلامی ملکوں کے سفارت کار اور مسلم کمیونٹی سمیت ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عید الاضحی ادا کی۔ اجتماعی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ اور شرکاء کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں عید الاضحی کی نماز کے موقع پر پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔ آسٹریا کے دیگر چھوٹے، بڑے شہروں میں بھی مسلم ملکوں کی مساجد اور مذہبی اداروں جن میں پاکستان، ترکی، مراکو، سیریا، آزربائیجان، مصر ،افغانستان،بنگلہ دیش ودیگر ملکوں کی مساجد اور مذہبی اداروں میں نمازِ عید الاضحی کے اجتماعات منعقد ہوئے ۔ پاکستانی کمیونٹی کی مساجد اور مذہبی اداروں ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا،مسجد المدینہ ،مسجد ابراہیم ،نور اسلامک سنٹر ویانا ،منہاج سنٹر ویانا ، ادارۃالمصطفیٰ سنٹر ویانا، دعوت اسلامی فیضانِ مدینہ اور آسٹریا کے شہر سالزبرگ کی پاکستانی مسجد میں بھی نمازِ عید الاضحی کے اجتماعات ہوئے ۔ علماء کرام نے اس موقع پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ پاکستانی کمیونٹی نے نماز عید الاضحی کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد پیش کی ۔پاکستانی مساجد میں نمازِ عید الاضحی کے بعد شرکاء میں مٹھائیاں اور سویاں پیش کی گئیں ۔پاکستانی مساجد میں عید الاضحی کی نمازِ کے دو سے تین اجتمات منعقد ہوئے۔نماز عید الاضحی کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کیلئے جانوروں کی قربانی کی گئی۔

Loading