Uric acid / Hyperuricemia یورک ایسڈ کیا ہے ؟
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوزانٹرنیشنل ۔۔۔ یورک ایسڈ کیا ہے ۔۔۔تحریر۔۔۔ڈاکٹر اکٹر ملک )یورک ایسڈ ہمارے خون میں پایا جانے والا ایک اہم کیمیائی مادہ ہے یورک ایسڈ کا کام ہمارے جسم کے مختلف خلیوں (cells) کو تھوڑ پھوڑ سے بچانا اور خون کی نالیوں کی تعمیر یعنی( Anti-Oxidant Activity) ہے.
👈 خون میں یورک ایسڈ کی نارمل مقدار۔۔۔۔۔
مردوں میں یورک ایسڈ کی مقدار 3.4mg/dl-7.0mg/dl
خواتین میں یورک ایسڈ کی مقدار 2.4mg/dl-6.0mg/dl
👈 خون میں یورک ایسڈ کی زیادتی کی ممکنہ علامات
جوڑوں میں درد،
پاؤں کے انگھوٹے میں شدید درد اور سوجن، ( گھنٹیا )
گردوں کی پتھری اور گردوں کی بیماری کا ہونا
دل کی بیماریاں کا ہونا
ذیابیطس یا شوگر کے امکانات کو بڑھانا
بلڈ پریشر کے خطرے کا زیادہ ہونا
👈 کونسے فیکٹر گاؤٹ اور یورک ایسڈ کی زیادتی کے امکانات کو بڑھا سکتے ہے؟
1: مرد ہونا ، موٹاپا کا شکار ہونا ، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کا زیادہ ہونا
2: غذا میں پیورین کی مقدار زیادہ ہونا، جس سے جسم یورک ایسڈ میں ٹوٹ جاتا ہے۔ پیورین سے بھرپور غذاؤں میں سرخ اور بڑا گوشت، اعضاء کا گوشت، اور مچھلی وغیرہ شامل ہیں۔
3: انسولین کی مزاحمت ہونا ، ذیابیطس یا میٹابولک سنڈروم کا ہونا
4: گردے کی خراب کارکردگی کا مسلئہ ہونا
5: شراب پینا اور کچھ دوائیں استعمال کرنا، جیسے ڈائیوریٹکس، اسپرین وغیرہ
👈 گاؤٹ یا گاؤٹی آرتھرائٹس (Gouty Arthritis) کیا ہے ؟
یہ بھی گٹھیا یعنی جوڑوں کے درد کی ایک عام قسم ہے جو جسم میں یورک ایسڈ کی زیادتی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یورک ایسڈ کے کرسٹلز جوڑ میں جمع ہو جاتے ہیں جس سے وہ سوج جاتا ہے۔ اس بیماری میں ٹپیکل پاوں کے انگوٹھے کا جوڑ سب سے پہلے متاثر ہوتا ہے۔
👈گاؤٹی آرتھرائٹس کی علامات کیا ہیں؟
گاؤٹ عام طور پر ایک وقت میں صرف ایک جوڑ میں ہوتا ہے۔ یہ اکثر بڑے پیر کے انگوٹھے میں پایا جاتا ہے۔بڑے پیر کے ساتھ ساتھ، جو جوڑ عام طور پر متاثر ہوتے ہیں وہ ہیں پیر کے چھوٹے جوڑ، ٹخنے اور گھٹنے۔
متاثرہ جوڑوں میں گاؤٹی آرتھرائٹس کی علامات : متاثرہ جوڑ میں درد، عام طور پر شدید درد، سُوجن، سرخی، گرمی، بے چینی اور بخار بھی ہو سکتا ہے۔ گاؤٹ بھڑک اٹھنا یعنی اچانک شروع ہوتا ہے اور دنوں یا ہفتوں تک رہ سکتا ہے۔ ان شعلوں کے بعد ایک اور بھڑک اٹھنے سے پہلے لمبے عرصے تک وقفہ ہو سکتا ہے۔
👈 گاؤٹی آرتھرائیٹسں یا گھنٹیا کی تشخیص و علاج ؟
گاؤٹ یا یورک ایسڈ کی زیادتی کی جانچ مریض کی طبی ہسٹری ,خون اور پیشاب کے لیب ٹیسٹ اور ایکس رے سے کی جاتی ہے جیسے
1) Serum Uric acid and ESR
2)RFTs
3)Urine C/E
4)Synovial fluid analysis
5) X Ray of affected joints
گاؤٹ یا گاؤٹی آرتھرائٹس کا کوئی مستقل علاج نہیں ہے، لیکن آپ اچھی غذائی پرہیز اور ڈاکٹر کی تجویز کر دا ادویات سے اس حالت کا مؤثر طریقے سے علاج اور انتظام کر سکتے ہیں۔اور Rheumatologist ڈاکٹر اس فیلڈ کا ماہر ہوتا ہے۔اور جوڑوں پٹھوں کے درد وغیرہ کے مسلئے میں physiotherapist سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔
👈 گاؤٹ یا یورک ایسڈ کی زیادتی کے لئے پرہیز :
یہ اہدیات صرف گھنٹیا یا زیادہ یورک ایسڈ والے مریضوں یا یورک ایسڈ والی گردوں کی پتھری کے مریضوں کےلئے ہے)
وہ اشیاء جن سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے جیسے كلیجی، بڑا گوشت، خمیر، بچھڑے کے گردے، مغز، چھوٹی سمندری مچھلی،
وہ اشیاء جو کم مقدار میں استعمال کی جاسکتی ہیں جیسے خشخاش، چکن سوپ، مشروم، چکن کھال کے ساتھ، لوبیا، بکرے کا گوشت۔
وہ اشیاء جو مناسب مقدار میں استعمال کی جا سکتی ہیں
کیلا، بادام، آڑو، سیب، گاجر، پنیر، چیری، کھیرا، انگور، کجھور، بند گوبی، تربوز، مونگ پھلی، پیاز، ناشپاتی، انناس، پاستا، آلو، کدو، ٹماٹر۔
Regards Dr Akhtar Rasheed
Follow me Dr-Akhtar Rasheed