Daily Roshni News

حضرت معین الدین چشتی ؒ سے کسی نے پوچھا ،مولا علیؑ  بھی اللہ کے ولی ہیں۔

حضرت معین الدین چشتی ؒ سے کسی نے پوچھا ،مولا علیؑ  بھی اللہ کے ولی ہیں۔

ہالینڈ(ڈیلی  روشنی نیوز انٹرنیشنل )حضرت معین الدین چشتی رح سے کسی نے پوچھا۔آپ بھی اللہ کے ولی ہیں اور مولا علی ع بھی اللہ کے ولی ہیں۔آپ کی اور مولا علی ع کی ولائیت میں کیا فرق ہے۔

معین الدین چشتی رح نے سوال کرنے والے سے پوچھا تم کیا کرتے ہو۔اس نے کہا زمیندار ہوں کافی رقبے کا مالک ہوں۔اس سوال کرنے والے کے ساتھ ایک اور شخص تھا ۔آپ نے اس سے پوچھا تم کیا کرتے ہو۔اس نے کہا اس زمیندار کی زمینوں پر مزارع ہوں۔ہل چلاتا ہوں۔

معین الدین چشتی رح نے فرمایا جو فرق زمیندار اور مزارع کے منصب میں ہے، وہی فرق میری ولائیت اور مولا علی ع کی ولائیت میں ہے۔

مولا علی ولائیت کی زمین کے مالک ہیں اور ہم ان کے مزارع۔ہمارا کام زمین ولائیت پہ ہل چلانا ہے۔ولائیت کی فصل کے مالک مولا علی ہیں۔جس کو چاہیں خیرات عطا کر دیں۔اسی لئے سب اولیاء کہتے ہیں کہ ہمیں ولائیت مولا علی کے بارگاہ سے ملی۔اسی لئے مولا علی ع کو سیداولیاء کہا جاتا ہے۔(تزکرہ محبوب۔ص221)….

من مرشد جان علی ھستم

 یا علی ھستم حق علی ھستم

Loading