Daily Roshni News

۔۔مذاق سمجھنے والے خدارا احتیاط کریں۔۔۔۔(انتہائی عبرت آموز)

(انتہائی عبرت آموز)

مذاق سمجھنے والے خدارا احتیاط کریں!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )لاہور میں نئی نویلی بیوی شادی کے بعد پہلی مرتبہ کچن میں کھانا پکانے گئی۔تھوڑی دیر بعد شوہر کو احساس ہوا کہ روٹی بیلنے والا چکلہ بالکل آواز نہیں کر رہا ۔ چکلے کی تینوں ٹانگ ماربل کے سلیب پر ٹکتی ہی نہیں تھیں ۔ ایک ٹانگ چھوٹی ہونے کی وجہ سے کھٹ پٹ ہوتی رہتی تھی ۔

شوہر جب کچن میں گیا تو دیکھا کہ بیوی بڑے آرام سے روٹی بیل رہی تھی اور چکلے کی تینوں ٹانگیں الگ پڑی تھیں ۔

شوہر نے پوچھا : یہ تم نے کیا کر دیا ؟

بیوی : کچھ نہیں یہ کچھ زیادہ ہی کھٹ پٹ کر رہا تھا تو میں نے اس کی ساری ٹانگیں توڑ دی ۔ میرا تو بس یہی سٹائل ہے۔

اللہ جھوٹ نہ بلوائے! آج شادی کو پورے 40 سال ہو چکے ہیں لیکن بیوی کا یہ اسٹائل دیکھ کر شوہر کو کبھی بھی کھٹ پٹ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔

کیوں کہ اسے پکا یقین ہے کہ جو خاتون تین ٹانگیں توڑ سکتی ہے اس کیلئے دو ٹانگیں توڑنا کوئی مشکل کام نہیں۔

Loading