Daily Roshni News

اسرائیل کے ایران پر حملے: مسلح افواج، پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت متعدد کمانڈرز اور 6 سائنسدان شہید

  • ایران نے مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے نئے چیف کا اعلان کردیا

    ویب ڈیسک

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے جنرل حبیب اللہ سیاری کو عارضی طورپر ایرانی مسلح افواج کا نیا کمانڈر تعینات کردیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈرکےحکم پرجنرل احمد واحدی کو پاسداران انقلاب گارڈز کا نیا کمانڈر انچیف مقرر کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی آج صبح اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

     

  • Friday Jun 13 2025 | 11:13 AM

    پاکستان کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

    ویب ڈیسک

    دفتر خارجہ پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیاں ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی اشتعال انگیز کارروائیاں علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، عالمی برادری اور اقوام متحدہ فوری طور پر یہ جارحیت رکوائیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی قوانین کی حفاظت اور حملہ آور کو جوابدہ بنانے کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے، پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

     

  • Friday Jun 13 2025 | 10:50 AM

    ایران پر اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدان شہید ہوئے، ایرانی میڈیا

    ویب ڈیسک

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی جوہری تنصیات پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدان شہید ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں جوہری سائنسدان احمد رضا ذوالفقاری شہید ہوئے، آزاد ہونیورسٹی کے سربراہ اور جوہری سائنسدان محمد مہدی تہرانچی بھی حملے  میں شہید ہوئے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں جوہری ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر فریدون عباسی بھی شہید ہوئے اور عبدالحمید منوچہر بھی شہید ہوئے۔

    اس کے علاوہ اسرائیلی حملوں میں شہید سائنسدانوں میں سید امیرحسین فقیہی اور مطّلبی‌زاده بھی شامل ہیں۔

     

  • Friday Jun 13 2025 | 10:38 AM

    سعودی عرب کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

    ویب ڈیسک

    سعودی  وزارت خاجہ نے ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران پرحملہ اسکی خودمختاری، سلامتی اوربین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    سعودی وزارت خاجہ نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر بڑی زمیداری ہے کہ وہ اس جارحیت کو  روکے۔

     

  • Friday Jun 13 2025 | 10:09 AM

    ‘ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہوسکتا’ اسرائیلی حملے پر ٹرمپ کا بیان

    ویب ڈیسک
    فائل فوٹو۔ 

    ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہوسکتا اور ہم پر امید ہیں کہ ایران مزاکرات کی طرف آئے گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے کا علم تھا تاہم حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا۔

     

  • Friday Jun 13 2025 | 09:51 AM

    تہران کے رہائشی علاقے میں اسرائیلی حملے میں 5 افراد شہید ہوئے، ایرانی میڈیا

    ویب ڈیسک

    ایرانی میڈیا کے مطابق  تہران کے رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملےمیں5 افراد شہید ہوئے۔

    ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ  اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت50 افراد بھی زخمی ہوئے۔

     

  • Friday Jun 13 2025 | 09:39 AM

    اسرائیلی فوج نے 5 مرحلوں میں ایران کے 8 مقامات پر حملے کیے

    ویب ڈیسک

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے 5 مرحلوں میں ایران کے 8 مقامات پر حملے کیے اور ان حملوں میں دارالحکومت تہران اور اطراف کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے  تہران کے جنوب میں اصفہان،جنوب مغرب میں اراک شہر پر حملے کیے گئے جب کہ اسرائیلی فوج نے کرمان شاہ شہر کو بھی نشانہ بنایا۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے  نطنز میں جوہری تنصیبات کونشانہ بنایا جب کہ تبریز اور احواز میں بھی حملے کیے گئے۔

     

  • Friday Jun 13 2025 | 09:31 AM

    اسرائیل حملے میں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ شہید

    ویب ڈیسک

    ایرانی میڈیا نے اسرائیل کے حملے میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

    فائل فوٹو جنرل باقری

    اس کے علاوہ اسرائیلی حملے میں جوہری سائنسدان احمدرضازلفغری بھی شہید ہوگئے۔

     

  • Friday Jun 13 2025 | 09:29 AM

    اسرائیلی حملے میں ایران کی نطنز جوہری تنصیبات کونشانہ بنایا گیا: آئی اے ای اے

    ویب ڈیسک

    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کہنا ہےکہ اسرائیلی حملے میں ایران کی نطنز جوہری تنصیبات کونشانہ بنایا گیا، نطنز تنصیبات سےجوہری تابکاری سے متعلق ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

     

Loading