ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے
انجام گلستاں کیا ہوگا ؟
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پاکستان میں اردو کی ایک کتاب PG میں بچوں کو پڑھائی جاتی ھے، جس میں “ڈ” سے ڈاکٹر بتایا گیا ھے
حیرت ھے کہ نصاب تیار کرنے والوں کو حرف “ڈ” سے اردو کا کوئی لفظ ھی نہ مل سکا اور “ڈ” سے ڈاکٹر (جو کہ اردو زبان کا لفظ ھی نہیں ھے) پر گزارہ کر لیا گیا
اب سوشل میڈیا پر “ڈھول” پیٹ کراس بات کا “ڈھنڈورا” کرنا پڑ رہا ھے کہ “ڈ” کے الفاظ “ڈالنا” کوئی اتنا مشکل امر بھی نہیں ھے
اگر آپ کی ناراضی کا “ڈر” نہ ھوتو “ڈ” کو ذرا “ڈھونڈنا” شروع کریں
*”ڈانٹ ڈپٹ” سے کام نہ چلے تو “ڈنڈا” بھی قدرت کا ایک تحفہ ھے۔ “ڈ” سے “ڈھول” نہ پیٹیں، “ڈگڈگی” نہ بجائیں، الفاظ کا “ڈھیر”
اکھٹا نہ کریں تو بھی اردو کے کنویں سے ایک آدھ “ڈول” ھی کافی ھوگا۔
“ڈبہ” سے “ڈبیا” تک، “ڈراؤنے” قوانین سے لے کر تعلیم کے “ڈاکوؤں” تک، امیروں کے “ڈیروں” سے لے کر غریب کی “ڈیوڑھی” تک اور پھولوں کی “ڈالی” سے لے کر سانپ کے “ڈسنے” تک “ڈ” ہر جگہ دستیاب ھے
#
سوچا “ڈبڈباتی” آنکھوں سے یہ “ڈاک”، بغیر کسی “ڈاکیہ” اور “ڈاک خانے” کے آپ تک پہنچا دوں کہ لفظوں کی مالا شاید نصاب کی کوتاہیوں کی “ڈھال” ثابت ھو”
منقولمکمل نیوز کے لئے www.dailyroshninews.com وزٹ کریں۔
ہر روز جھوٹے روپ کے نقاب آشکار ہوتے ہیں مگر یقین کوئی نہیں کرتا ، جس میں جو وصف سرے سے نہیں ہوتا وہ اس فن کا ماہر مانا جاتا ہے، اہل ہنر اپنی قدر کھو دیتے ہیں، نظم و نسق ناقص ہو جاتا ہے، گفتار سے معنویت کا عنصر غائب ہوجاتا ہے ، ایمانداری کو جھوٹ کے ساتھ، اور جہاد کو دہشت گردی کے ساتھ ملا دیا جاتا ہے۔
جب ریاستیں برباد ہوتی ہیں، تو ہر سو دہشت پھیلتی ہے اور لوگ گروہوں میں پناہ ڈھونڈنے لگتے ہیں، عجائبات ظاہر ہوتے ہیں اور افواہیں پھیلتی ہیں، بانجھ بحثیں طول پکڑتی ہیں، دوست دشمن اور دشمن دوست میں بدل جاتا ہے، باطل کی آواز بلند ہوتی ہے اور حق کی آواز دب جاتی ہے، مشکوک چہرے زیادہ نظر آتے ہیں اور ملنسار چہرے سطح سے غائب ہو جاتے ہیں، حوصلہ افزا خواب نایاب ہو جاتے ہیں اور امیدیں دم توڑ جاتی ہیں، عقلمند کی بیگانگی بڑھ جاتی ہے، لوگوں کی ذاتی شناخت ختم ہوجاتی ہے اور جماعت، گروہ یا فرقہ ان کی پہچان بن جاتے ہیں۔
مبلغین کے شور شرابے میں دانشوروں کی آواز گم ہو جاتی ہے۔بازاروں میں ہنگامہ برپا ہو جاتا ہے اور وابستگی کی بولیاں لگ جاتی ہیں، قوم پرستی، حب الوطنی، عقیدہ اور مذہب کی بنیادی باتیں ختم ہو جاتی ہیں اور ایک ہی خاندان کے لوگ خونی رشتہ داروں پر غداری کے الزامات لگاتے ہیں۔
بالآخر حالات اس نہج پر پہنچ جاتے ہیں کہ لوگوں کے پاس نجات کا ایک ہی منصوبہ رہ جاتا ہے اور وہ ہے “ہجرت”، ہر کوئی ان حالات سے فرار اختیار کرنے کی باتیں کرتا ہے، تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہونے لگتا ہے، وطن ایک سرائے میں بدل جاتا ہے، لوگوں کا کل سازو سامان سفری تھیلوں تک سمٹ آتا ہے، چراگاہیں ویران ہونے لگتی ہیں، وطن یادوں میں، اور یادیں کہانیوں میں بدل جاتی ہیں۔”۔۔
(ابن خلدون)