Daily Roshni News

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کی جانب سے “مشن پاکستان” کا آغاز

بلجیئم  ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ۔۔۔۔۔ نمائندہ خصوصی )یورپ کے بڑے شہروں میں ہندوستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے باہر “پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد” کے بینر تلے ریلیوں اور مظاہروں کے کامیاب انعقاد کے بعد، ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر (تمغہ خدمت) نے “مشن پاکستان” کا آغاز کردیا۔

مشن پاکستان” کی افتتاحی میٹنگ 2 جون 2025 کو یورپی پارلیمنٹ کے ممبر مائیکل گہلر کے ساتھ برسلز میں ہوئی۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری مسائل کے حوالے سے بات چیت اور تعاون کو یورپین پارلیمنٹ کے ساتھ مضبوط بنانا ہے۔

 3 جون 2025 کو ڈاکٹر لوہسر نے برسلز پارلیمنٹ کے رکن اور برسلز پارلیمنٹ کے سابق صدر جناب فواد احدر سے ملاقات کی۔

اپنی گفتگو کے دوران، ڈاکٹر لوہسر نے ہندوستانی جارحیت کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے استعمال کی گئی مثبت حکمت عملیوں پر زور دیتے ہوئے، موجودہ جغرافیائی سیاسی منظر نامے کا ایک بصیرت انگیز جائزہ پیش کیا۔

اپنی گفتگو کے دوران، ڈاکٹر لوہسر نے ہندوستانی جارحیت کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے استعمال کی گئی مثبت حکمت عملیوں پر زور دیتے ہوئے، موجودہ جغرافیائی سیاسی منظر نامے کا ایک بصیرت انگیز جائزہ پیش کیا۔

مسٹر احدر نے آئندہ پارلیمانی اجلاسوں میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے برسلز پارلیمنٹ میں ایک قرارداد لانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

اس کے علاوہ، انہوں نے حالیہ تنازعات کے دوران پاک فوج کی جانب سے دکھائی گئی طاقت کو سراہا۔ ڈاکٹر لوہسر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بھارت کے منفی اور گمراہ کن سفارتی ہتھکنڈوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فالس فلیگ آپریشنز کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو مزید تقویت دی ہے۔

مشن پاکستان یورپی سیاسی شعبوں میں پاکستان کی کے سافٹ امیج  اور شمولیت کو بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے۔

Loading