پیر کے روز بریفنگ میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے رات بھر ایران میں 20 سے زائد اہداف کونشانہ بنایا، ان اہداف میں جوہری پروگرام کے صدر دفاتر شامل تھے۔
فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہم نے ایران پر فضائی برتری حاصل کرلی ہے، ایرانی جوہری خطرے اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنانےکا کام جاری رہےگا جب کہ ایران میں مشرق کی جانب پیش قدمی جاری رکھی جائے گی۔
ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ایران کے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ایک تہائی میزائل لانچرز تباہ کردیے گئے ہیں۔
-
Monday Jun 16 2025 | 02:58 PM
ایرانی حملوں کی قیمت تہران کے رہائشی ادا کرینگے: اسرائیلی وزیر دفاع
ویب ڈیسک
ایران کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کیے گئے میزائل حملوں پر اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کو دھمکی دے دی۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے ایرانی حملوں پر ردعمل میں کہا کہ ایران کے ان حملوں کی قیمت تہران کے رہائشی ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے رات گئے میزائل حملوں سے ہمارے کچھ لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جس کی قیمت اب تہران والوں کو چکانا پڑے گی۔
اسرائیلی وزیردفاع نے الزام عائد کیا کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای جان بوجھ کر سویلیز آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں جس کا مقصد اسرائیلی فوج کے حملوں اور اس کی صلاحیوں کو کم کرنا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل ایران کے ان حملوں کا بہت جلد جواب دے گا۔
-
Monday Jun 16 2025 | 01:03 PM
ایران پر حملے سے قبل امریکا نے اسرائیل کو بڑی تعداد میں ہیل فائر میزائل بھیجے، امریکی عہدیداروں کا انکشاف
ویب ڈیسک
فائل فوٹو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران پر اسرائیل کے حملے سے قبل امریکا نے اسرائیل کو تقریباً 300 ہیل فائر میزائلز بھیجے تھے جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
2 امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اتنی بڑی مقدار میں ہیل فائر میزائلز کی منتقلی سے پتا چلتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے منصوبے سے بخوبی واقف تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کیےگئے انکشاف کے مطابق اسرائیل کے ایران پر کیے گئے حملے تک ہیل فائر میزائلز سمیت دیگر ہتھیاروں کی بڑی مقدار کی ترسیل کی خبر خفیہ رکھی گئی اور اسے کہیں رپورٹ نہیں کیا گیا۔
ہیل فائر میزائل کیا ہیں؟
ہیل فائر لیزر گائیڈڈ اور ہوا سے زمین پر مار گرانے والے میزائل ہیں جو اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بجائے درست طریقے سے رہنمائی کرنے والے حملوں میں استعمال ہوں گے۔
-
Monday Jun 16 2025 | 12:13 PM
ایران اسرائیل کشیدگی: عراق ، قطر سمیت مختلف ممالک کا فلائٹ آپریشن متاثر
ویب ڈیسک
ایران اسرائیل کشیدگی کے پیش نظر سعودی ائیرلائن نے آج اور 17 جون کی ایران عراق کی تمام پروازیں منسوخ کردیں، اسی طرح روس، لبنان، قازقستان، آذربائیجان اور ازبکستان کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب قطر کی ائیرلائن نے ایران، عراق اور شام کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا جب کہ یو اے ای کی ائیرلائن کی اسرائیل، ایران اور عراق کیلئے پروازیں 20 جون تک بند رہیں گی۔
جرمن ائیرلائن نے بھی اسرائیل، عراق، ایران، عمان اور لبنان کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے جب کہ ترک ائیرلائن نےایران کیلئے 19 جون تک پروازوں کومعطل کردیا ہے۔
-
Monday Jun 16 2025 | 11:46 AM
ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کوپھانسی دیدی
ویب ڈیسک
ایرانی خبر ایجنسی فارس نے تصدیق کی کہ ایران میں موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار شخص کو پھانسی دی گئی ہے۔
ایجنسی کے مطابق جاسوسی کے الزام میں پھانسی پر چڑھائے گئے شخص کا نام اسماعیل فکری ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اسماعیل فکری کو پیر کی صبح پھانسی دی گئی جب کہ اسے دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایران نے الزام لگایا کہ اسماعیل فکری موساد کے 2 ایجنٹس سے رابطے میں تھا اور انہیں انٹیلی جنس معلومات فراہم کررہا تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
-
Monday Jun 16 2025 | 11:13 AM
اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت پر امریکا کے ری پبلکن حلقوں میں بھی تنقید
ویب ڈیسک
اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت پر امریکا کے ری پبلکن حلقوں میں بھی تنقید شروع ہوگئی ہے۔
ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال نے کہا کہ امریکی عوام نے امریکا کی مسلسل جنگوں سے تنگ آکر ٹرمپ کو ووٹ دیا، ٹرمپ امریکا فرسٹ کا اصول سامنے رکھیں اور دوسرے ملکوں کی جنگوں میں شامل نہ ہوں۔
ری پبلکن رکن کانگریس مارجری ٹیلر گرین نے بھی اس کی مخالفت کی۔
اس کے علاوہ امریکی مبصر اینا کسپاریان ایک اسرائیلی خاتون مبصر پر پھٹ پڑیں اورکہا اسرائیل لڑنا چاہتا ہے تو خود لڑ لے، ہم امریکیوں کے ٹیکس کی رقم پر اسرائیل کے لیے اپنے شہری نہیں مروائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکا اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں شامل ہوسکتا ہے۔
-
Monday Jun 16 2025 | 11:02 AM
ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل ہیں: اسرائیلی مشیر قومی سلامتی
ویب ڈیسک
فائل فوٹو۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے مشیر قومی سلامتی زاچی ہنیبی نے کہا کہ ایران کے ساتھ موجودہ لڑائی کوئی ایسی جنگ نہیں جو طویل مدت کے لیے ایرانی خطرے کو ختم کردے۔
اسرائیلی مشیر نے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی ہزاروں کی تعداد میں بیلسٹک میزائل موجود ہیں۔
یاد رہے کہ چند دن قبل بھی زاچی ہنیبی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو فوجی مہم سے مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جا سکتا۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ سیکڑوں میزائل فائر کرنے کے باوجود اب بھی ایران کے پاس 1500 سے 2000 میزائل موجود ہیں۔
-
Monday Jun 16 2025 | 08:56 AM
ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتے ہیں، برطانوی وزیر خزانہ
ویب ڈیسک
برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریویس نے کہاہے کہ برطانیہ ممکنہ طورپرایران کےساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتاہے۔
ریچل ریویس نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں اضافی جنگی طیاروں کی منتقلی کا فیصلہ برطانوی مراکز اورعملےکےتحفظ کےلیےکیاگیا تھا۔
برطانوی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم جنگی سازوسامان اپنی اور اپنےاتحادیوں دونوں کی ممکنہ مدد کےلیے بھیج رہےہیں۔
اس کے علاوہ برطانیہ کی وزارت خارجہ نےاسرائیل کا سفر نہ کرنے کی ٹریول گائیڈ بھی جاری کردی ہے۔