Daily Roshni News

مضبوط فوج پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے۔ ڈاکٹر کامران کا ریلی کے شرکاء سے خطاب۔۔۔

ہالینڈ،ایمسٹرڈیم پاکستان زندہ باد ریلی

مضبوط فوج پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے۔

 ڈاکٹر کامران کا ریلی کے شرکاء سے خطاب۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی)ایمسٹرڈیم کے معروف سیاحتی مقام ڈیم اسکوائر پر پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد۔ فضا پاکستان زندہ باد ۔۔۔ پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

ایمسٹرڈیم کے مرکزی مقام ڈیم اسکوائر پر ڈاکٹر محمّد کامران اور پرویز سندھیلہ کی  زیرقیادت استحکام پاکستان ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں ہالینڈ میں مقیم مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی. ریلی کے شرکا نے  ہاتھوں میں پاک فوج کے شہدا کی تصاویر اور سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے اور انھنوں نے پاک فوج اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے 9 مئی کو ہونے والے پر تشدد واقعیات اور پاک فوج کے شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی کی شدید مذمت کی اور پاک فوج اور سیکورٹی کے دیگر اداروں کے ساتھ اظہار ر یکجہتی کیا . مظاہرے سے مسلم لیگ نون کے صدر پرویز سندھیلا ، مسلم لیگ نون یوتھ ونگ کے صدر عبدالباسط ،مسلم لیگ نون کے سیکرٹری اطلاعات جاوید اقبال کھوکھر،  مسلم لیگ ن کے رہنما  رضوان احمد  ،پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات اشتیاق مرزا، انور میمن، اقبال شیخ، یونس بٹ ،  آصف علوی ، عبدالسلام اور  پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد کامران نے خطاب کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مضبوط فوج ہی پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے۔

اس قسم کے پروگرامز اورسیز پاکستانیوں کی پاک فوج کے ساتھ محبت اور ان پر اعتماد کے اظہار کی عکاسی کرتے ہیں۔

Loading