Daily Roshni News

دائمی اسہال کی وجوہات اور تشخیص۔۔تحریر۔۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک

Diarrhea/IBS D دائمی اسہال کی وجوہات اور تشخیص۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔تحریر۔۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک)اگر دن میں تین بار یا اس سے زیادہ پتلے پاخانے آئیں تو اسے اسہال یا ڈائریا کہتے ہیں۔اور اگر دست یا موشن کے ساتھ خون،بلغم،پس آئے تو اسے پیچش کی بیماری کہتے ہیں ۔

دراصل موشن یا اسہال ایک علامت کا نام ہے ،جس کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں اور بہت سی بیماریوں میں  اسہال ہو سکتے ہیں۔ ہر مریض میں اسہال کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں اور علاج میڈیسن بھی ہر مریض میں مختلف ہوتا ہے ۔

دائمی اسہال کیا ہے ؟

اگر اسہال یا ڈائریا 4 ہفتوں سے زیادہ تک جاری رہے تو اسے دائمی ڈائریا کہتے ہیں ۔اور 2 ہفتے سے کم اسہال کو شدید ڈائریا کہتے ہیں،شدید ڈائریا میں مریض کو دن میں 10 یا 10 سے زیادہ بار بھی موشن ہو سکتے ہیں۔ اور اس میں شدید پانی کی کمی ہو جاتی ہے اور یہ خصوصاً چھوٹے بچوں،اور کمزور مدافعتی نظام والے افراد میں جان لیوا ہوتا ہے اگر اسکا بروقت علاج نہ کیا جائے ۔

ڈائریا سے منسلک علامتیں

1:پیٹ میں درد مڑرو اور متلی,قے کا ہونا

2:باتھ روم استعمال کرنے کی بار بار ضرورت پڑنا،

 یا پاخانہ کا نکل جانا ۔

3:تیز بخار اور سردی کا لگنا خصوصاً کسی انفیکشنز میں۔

4:پاخانہ میں خون اور بلغم کا ہونا

5: گیس اپھارہ اور بدہضمی کا ہونا

6: کمزوری، سستی اور تھکاوٹ کا ہونا

7: بھوک اور وزن کی کمی ہونا

8:جسم میں پانی کی شدید کمی کی صورت میں علامتیں جیسے , منہ خشک اور دھنسی ہوئی آنکھیں,دھنسے ہوئے گال ,  چڑچڑاپن,خشک جلد اور پیشاب کا کم آنا وغیرہ شامل ہیں۔ (اس صورت میں فورآ ہاسپیٹل جانا چاہیے)

9: خصوصاً IBS میں روزنہ تین چار بار یا اس سے زیادہ پاخانہ انا اور کھانے کے بعد فوری پاخانہ انا,

10:مزید دائمی اسہال کے مریضوں میں ڈیپریشن انزائٹی کی علامتیں بھی ہو سکتی ہے ۔ جیسا کہ نیند کا مسلئہ ، ڈر خوف اور گھبراہٹ کا ہونا ، موت سے ڈر لگنا،کسی کام کو کرنے کا دل نہ کرنا،  منفی سوچ اور خودکشی کے خیالات کا آنا، نفسیاتی مردانہ کمزوری کا ہونا وغیرہ وغیرہ

شدید ڈائریا کی وجوہات

اسکی وجوہات زیادہ تر انفیکشنز ہوتے ہیں ، جو زیادہ تر آلودہ پانی اور خوراک سے ہوتا ہے ، انفیکشنز جیساکہ

1:وائرال انفیکشنز جیسے Norwalk وائرس  انترک اڈینو وائرس، ایسٹرو وائرس، سائٹومیگالو وائرس اور وائرل ہیپاٹائٹس شامل ہیں۔ روٹا وائرس بھی  شدید بچپن کے اسہال کی ایک عام وجہ ہے۔

2: بیکٹیریا جیسے ای کولی ، سالمونیلا ،کولیرا وغیرہ

4: پیٹ کے کیڑے بھی اسہال کا باعث بنتے ہیں

3: دوائیاں: بہت سی دوائیں، جیسے اینٹی بائیوٹک، بھی اسہال کا سبب بن سکتی ہیں۔

دائمی اسہال کی وجوہات

یوں تو دائمی اسہال کی درجنوں وجوہات ہوتی ہیں ۔ باقی عام وجوہات جیسے

1: آی بی ایس(IBS) یہ اجکل ایک بڑا مسلئہ ہے ،دائمی اسہال اور قبض کا بھی، IBS آنتوں کی ایک دائمی غیر سوزش والی بیماری ہے جس میں سب ٹیسٹ نارمل آتے ہیں۔

2: آنتوں کی سوزش = Inflammatory Bowel disease

3: ہ HIV یا آنتوں کی ٹی بی(TB)

4: گندم سے الرجی ،ciliac Disease جس میں مریض کو گندم میں موجود پروٹین یعنی gluten سے مسلئہ ہوتا ہے ۔

5:ہ (Small Intestinal Bacteria Overgrowth (SIBO

اس بیماری میں چھوٹی آنت میں زیادہ غیر ضروری بیکٹیریا کی نشوونما ہوتی ہے ،جس سے مریض کو علامتیں آتی ہیں ۔

6:ہ Hyperthyroidism بھی دائمی اسہال کا باعث بنتا ہے۔

7: ہ کچھ مریضوں میں Lactose intolerance بھی دائمی اسہال کا باعث بن سکتی ہے ۔

8; مزید کچھ مریضوں میں بڑی آنت کا کینسر بھی دائمی اسہال کا باعث بنتا ہے۔

اسہال یا ڈائریا کی تشخیص

دائمی اسہال کی تشخیص کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں، ڈاکٹر آپکی ہسٹری اور علامتوں کے مطابق کسی بیماری کی تشخیص کے لیے کچھ لیب ٹیسٹ ایڈوائز کر سکتا ہے، جیساکہ

1) stool Detail report and culture

2) urea creatine and electrolytes

3) colonoscopy

4) intestinal / Doudenal Biopsy

ڈائریا کی پیچیدگیاں

خصوصاً شدید اسہال پانی کی کمی کا سبب بن سکتا ہے، جس کا علاج نہ کیا جائے تو جان لیوا ہو سکتا ہے۔  شدید پانی کی قلت سے بے ہوشی کی حالت ہو سکتی ہے ۔بلڈ پریشر کم ہو سکتا ہے گردے بھی فیل ہو سکتے ہیں۔ یا زیادہ شدید صورتِ حال میں موت بھی ہو سکتی ہے۔ پانی کی کمی خاص طور پر بچوں، بوڑھوں اور کمزور مدافعتی نظام والے لوگوں میں خطرناک ہے۔

ڈائریا سے بچاؤ:/ علاج

اسہال اور اس کی پیچیدگیوں سے  بچاؤ  بہت آسان ہے ۔انفیکشنز سے پچنے کے لیے صاف پانی اور خوراک کا استعمال کریں۔ اس میں اہم چیز یہ ہے کہ پانی کی کمی نہ ہونے دی جاۓ۔جب بھی اسہال یا دست شروع ہوں پانی کا استعمال بڑھا دیں ۔۔ORS یا نمکول کا استعمال شروع کردیں۔ شدید ڈائریا میں فورآ ہاسپیٹل جانا چاہیے ، ڈرپ لگوانے کی ضرورت پر سکتی ہے ۔

 باقی دائمی اسہال میں علاج کے ساتھ ساتھ  پرہیز بھی لازمی کرنی چاہیے ، خصوصاً IBS میں دودھ سے بنی ہر اشیاء سے پرہیز کیا جائے ، اور سٹرس تنائو کو کم کیا جائے ،اور گندم الرجی میں گندم سے بنی ہر اشیاء سے پرہیز کرنی چاہیے،

اور میڈیکل علاج کےلئے ڈاکٹر سے رجوع کریں ، سب سے پہلے دائمی اسہال کی تشخیص کروانی چاہیے اور پھر اس کا علاج ، میڈیسن کی قسم اور مقدار ہر مریض میں مختلف دی جاتی ہے، لہذا کسی ڈاکٹر سے اسکا پراپر علاج کروانا چائے۔

Regards Dr Akhtar Malik

Follow me Dr-Akhtar Rasheed

Loading