Daily Roshni News

دختر پاکستان شمسہ  کی بے مثال کامیابی سی ایس ایس کے امتحان میں دولاکھ طلباء میں پہلی پوزیشن حاصل لی

دختر پاکستان

شمسہ  کی بے مثال کامیابی

سی ایس ایس کے امتحان میں دولاکھ طلباء

میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی لڑکی نے

روتے ہوئے والد کے بارے میں  بتایا۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) آج کل جد ید ٹیکنالوجی کا دور ہے اس سے دنیا بھر  کے  شہری بھرپور استعفادہ کر رہے ہیں بلخصوص نوجوانوں کا تو  اوڑھنا بچھونا ہی ٹیکنالوجی ہے او ر اس جدید ٹیکنالوجی سے بنائے گئے تمام آلات سے نوجوان نسل اپنے علم اور معلومات میں اضافہ کرنے میں روز و شب مصروف عمل ہے۔ دنیا بھرکے ممالک کی طرح ہمارے ملک پاکستان میں بھی باصلاحیت ،باشعور اور ذہین طلباء کی کمی نہیں  خا ص طور پر طالبات اس میں بہت  آگے ہیں۔ اس بار پاکستان میں مقابلے یعنی سی ایس ایس کے امتحان میں دولاکھ طلباء نے حصہ لیا جس میں شمسہ نامی طلباء نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی اس خوشی کے موقعہ پر شمسہ رو رہی  تھی جب اس سے اس کے رونے کی وجہ دریافت  کی تو اس نے روتے ہوئے بتایا کہ  میرا باپ کوئلے کی کان میں مزدور ہے۔ اس کو میری کامیابی کا پتہ ہی نہیں ہے۔ یہاں یہ بات واضح ہو کر سامنے آئی کہ  علم اور ذہانت کسی کی میراث نہیں جو جتنی محنت کرے گا اتنا ہی صلہ پائے گا اس میں کوئی  تفریق نہیں اولاد کسی مزدور کی ہو یا تاجر کی اپنی صلاحیت ، علم اور ذہانت کے مطابق ہی کامیابی  حاصل کر پائے گی۔شمسہ کی کامیابی کا اصل سہرا اس کے والد اور والدہ کے سر ہے جنھوں نے نامساعد حالات کے باوجود اپنی صاحبزادی کو اس مقام تک پہنچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے شمہ کی محنت کو قبول  فرما کر اس کو کامیابی سے نوازا۔

Loading