اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی جنگ بندی اور قیدیوں کی واپسی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلیوں نے جنگ بندی اور قیدیوں کی واپسی کیلئے مظاہرہ کیا جب کہ مظاہرے کے دوران شرکا نے ٹائروں کو آگ لگا دی۔
اس دوران شرکا نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اسرائیلی فوج کو جنگی مجرم قراردیا، اس موقع پر اسرائیلیوں نے غزہ میں نسل کشی کے خلاف بینر بھی آویزاں کیے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مصر اور قطر کی ثالثی میں دوحہ میں ہونے والے غزہ جنگ بندی مذاکرات سے اپنے وفود واپس بُلا لیے ہیں۔
ثالثین گزشتہ 2 ہفتوں سے زائد عرصے سے دوحہ میں اسرائیلی اور حماس کے وفود کے درمیان مذاکرات میں مصروف رہے لیکن مذاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت حاصل نہیں ہو سکی۔