۔۔۔ بلندی اور پستی کیا ہے؟ ۔۔۔
تحریر۔۔۔ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔۔ بلندی اور پستی کیا ہے؟ ۔۔۔ تحریر۔۔۔ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ )حضور مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔
* بلندی اور پستی کیا ہے؟
* پستی اور بلندی کا تعلق اوپر نیچے ڈائی مینشن سے نہیں ہے۔
* آدمی جس زمین پر رہتا ہے اسے نیچے اور آسمان کو اوپر سمجھتا ہے۔ جبکہ آسمان خود پر آباد مخلوقات کے لیئے زمین ہے اور زمین اپنے سے نیچے رہنے والی مخلوقات کے لیئے آسمان ہے۔
* ہر شے دو رخ پر قائم ہے جبکہ دونوں رخوں کی مرکزیت ایک ہے۔
(شک)
* شک سے متاثر ذہن شے میں مشترک قدر کو نظر انداز کر کے دو رخوں(دوئی۔ تقسیم) کو مرکز بنا لیتا ہے۔
* کائنات کی ہر شے میں ربط ہے۔ ربط قدر مشترک کا اظہار ہے۔
* قدر مشترک ہو تو ڈائی مینشن کی نفی ہو جاتی ہے۔
اس بات کو سمجھنے کے لیئے مندرجہ بالا پیراگراف کی پانچ لائنیں دوبارہ پڑھیں۔
* عرض یہ کرنا ہے کہ پستی اور بلندی کا تعلق ڈائی مینشن سے نہیں ہے۔ ذہن و فہم سے ہے۔
* ہر وہ خیال جس میں اللہ کا تصور غالب ہے بلند ہے اور ہر وہ خیال جس میں اللہ سے دوری ہے پستی ہے۔ یہاں سے کشش ثقل اور کشش لطیف کا تعین ہوتا ہے۔
( نوٹ)
* دو رخ گریز ہے جو خلاء پر قائم ہے۔ خلاء دوری ہے اور دوری ثقل ہے۔
* مشترک قدر کشش ہے اور کشش ربط ہے۔