امام حسین علیہ السلام کی شان میں۔۔۔۔۔۔منقبت
شاعر۔۔۔ سید علی اقبال کاشف
وراث نبوت و امامت حسین ھے حسین ھے
ماں جسکی خاتون جنت حسین ھے حسین ھے
ٹھوکر میں ھے جسکے دنیا کی بادشاہت
مقام جسکا ھے پشت نبوت حسین ھے حسین ھے
خوش تیری ولادت پے وہ جسکی پاکیزہ ولادت
ھر مومن کے دل کی محبت حسین ھے حسین ھے
جبرائیل امین جسکا جھولا جھولائے
خادم ھے جسکا رضوان جنت حسین ھے حسین ھے
دشمن کو سیر اب راھب کو صاحب اولاد کر دے
کہاں کس میں ھے اتنی جرات حسین ھے حسین ھے
حج کو عمرے میں تبدیل کر کے
بچائی جس نے کعبے کی حرمت حسین ھے حسین ھے
علی کے شیر سے لیکر تلوار واپس
موخر کر دی جس نے قیامت حسین ھے حسین ھے
میں عزادار ھوں مرنے کا مجھے خوف نہیں
میرا یقین شفاعت حسین ھے حسین ھے
دشمن کے لئے تلوار سے تیز ھے کاشف
میرے قلم کی طاقت حسین ھے حسین ھے