پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کا انٹرویو جیو نیوز پر نشرہونےکے بعد برطانوی میڈیا میں بھی پاکستانی بچی کے کارنامے کی دھوم مچی ہوئی ہے۔
برٹش میڈیا نےماہ نور چیمہ کےآئی کیو لیول کو اسٹیفن ہاکنگ سےبھی زائد قرار دے دیا ہے۔
اس حوالے سے ماہ نور کا کہنا ہے کہ اسٹیفن ہاکنگ سے زائد آئی کیو کی خوشی ہے لیکن وہ سائنسدان تھے اور میں ابھی طالبہ ہوں ۔
ماہ نور چیمہ بتاتی ہیں کہ میں ایک وقت میں ایک ہی مضمون پر پوری توجہ دیتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نےبھی حوصلہ افزائی کی جو بڑا اعزاز ہے، ،دنیا بھر سے لوگ مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ماہ نور چیمہ نے جی سی ایس ای اور او لیول کے بعد اے لیول میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر کے دنیا کو حیران کردیا ہے۔
ماہ نورچیمہ نے اے لیول کے امتحان 24 اے گریڈز کے ساتھ پاس کر کے کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔