Daily Roshni News

اعجاز سیفی اور جاوید عظیمی کے مابین ٹیلی فونک رابطہ۔۔۔

ہالینڈ، پاک ڈچ نیشنل فورم کے روح رواں اعجاز سیفی اور

روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی کے مابین ٹیلی فونک رابطہ

۔21 اگست 2025 کی علمی، ادبی اور ثقافتی تقریب پر گفتگو۔۔۔

متذکرہ تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

 ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) پاک ڈچ نیشنل فورم کے روح رواں سید اعجاز حسین سیفی اور آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے بانی و مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی کے مابین ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کے دوران ، مذکورہ تنظیم کے زیر انتظام و انصرام بروز جمعرات 21 اگست 2025 کو  ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کے خوبصورت ہال میں منعقد ہونے والی علمی ، ادبی اور ثقافتی تقریب پر اپنے مخصوص انداز میں روشنی ڈالتے ہوئے اعجاز حسین سیفی نے کہا کہ تقریب کو حتمی شکل دے کر  انتظامات مکمل کر لئے گئے

                                                 جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے اس پر وقار مگر رنگارنگ تقریب کے مہمان خصوصی محترم سفیر پاکستان سید حیدر شاہ ہوں گے۔جبکہ مقررین میں شہزادی شمسی، علی رضا سید چیئر مین ای یو کشمیر کونسل، پروفیسر بشریٰ ملک (جرمنی ) تقریب کی  مناسبت سے اپنے زریں خیالات کا اظہار فرمائیں گے ۔لذت کام و دہن کے سلسلے میں ڈنر کے بعد استاد اسد علی قزلباش ( بلجیم) اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔ یاد رہے مذکورہ تقریب میں خواتین و حضرات کی شرکت بذریعہ دعوت نامہ ہوگی

مزید تفصیلات کے لئے دیئے گئے نمبروں پر رابطہ کریں

نعیم عارف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔    :  0655153233

سید اعجاز سیفی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :  0611237679

Loading